صدر جمعیت العلماء آرمور کی پولیس میں شکایت درج۔
آرمور : 30؍مئی
(نمائندہ زین نیوز)
صدر جمعیت العلماء آرمور صدر حافظ شیخ ابراہیم، نائب صدر عثمان علی حضرمی نے اپنے رفقاء کے ہمراہ اے سی پی آرمور پربھاکر رائو کو ایک تحریری یادداشت پیش کی ۔ اس میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والی نوپور شرما، بنڈی سنجئے اور ٹی وی 9 چینل پر قانونی کارروائی کرتے ہوئے کیس درج کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا ۔
اسطرح جمعیت العلماء آرمور صدر حافظ شیخ ابراہیم، نائب صدر عثمان علی حضرمی نے صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والی نوپور شرما پر سخت ایکشن لیا جائے ۔ ہم مسلمان کسی چیز کو برداشت کرسکتا ہے۔ لیکن ہمارے پیارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی و نازیبا الفاظ کبھی برداشت نہیں کریں گے ۔
سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس کے علاوہ کریم نگر میں ایک پروگرام کے دوران بنڈی سنجئے جو اُردو اور مساجد کے خلاف بیان بازی کی ہے ۔ اس کی شدید مذمت اور حکومت تلنگانہ محکمہ پولیس سے مطالبہ کیا کہ اس کا سخت نوٹ لیا جائے ۔ اور ٹی وی 9 چینل نے گنبد قضرہ بتاتے ہوئے مسلمانوں کی دل آزاری اور بے حرمتی کی ہے ۔
اس چینل پر بھی کیس درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر جمیعت علماء دیگر ذمہ دار محمد یوسف، حافظ مصباح، حافظ شیخ وحید، محمد عمر، حافظ کاشف، حافظ امجد اور دیگر موجود تھے ۔
