بھارت ماتا کانعرہ لگانامحب وطن ہونے کی دلیل نہیں۔مہاراشٹرا اسمبلی میں ادھو ٹھاکرے کا بی جے پی پر طنز

تازہ خبر قومی
  • ممبئی: 3؍مارچ
    (زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
    مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے بی جے پی پرطنزکرتےہوئےکہاکہ ملک اورنہی مہاراشٹرا اس کی اپنی”میراث”تو نہیں ہےجیساکہ وہ انہیں اپنی جاگیر سمجھنے لگی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ بی جے پی کی پدری تنظیم (آر ایس ایس) کا جدوجہد آزادی میں کوئ رول رہا اور نہ ہی اسے”بھارت ماتا کی جئے” کا نعرہ لگانےکاحق حاصل ہے۔باالفرض
    ’بھارت ماتا کی جئے‘ اگرلگایابھی جاتاہے تواس سے آر ایس ایس او ربی جے پی کی حب الوطنی ثابت نہیں ہوتی۔
    انھوں نے مزید کہا کہ "اگربی جے پی عام آدمی کو انصاف نہیں دے سکتی تو پھر اسے یہ نعرہ لگانےکا کوئی اخلاقی حق بھی تو نہیں پہنچتاکیوں کہ بی جے پی کو ویر ساورکر سے بے پناہ محبت ہےجس کی وجہ سے مرکزی حکومت کو دو بار خط لکھا گیاکہ ویرساورکر کوبعد ازمرگ بھارت رتن سے نوزاجائے۔
    موتیرا اسٹیڈیم کی تبدیلی پر نشانہ سادتے ہوئے کہاکہ ایسامحسوس ہورہاہے
    کہ اس کےبعدہماری ٹیم ایک بھی میچ نہیں ہارے گی کیونکہ ہم نے اسٹیڈیم کا نام نریندر مودی سے موسوم کر کے ایک ناقابل تسخیرکارنامہ انجام دیاہے۔ وزیر اعلی نے پراعتماد لہجہ میں کہاکہ ہم نے ہوائی اڈے کا نام بدل کرچھترپتی شیواجی مہاراج رکھا ہے جو اپنوں کی تعظیم ایک زندہ مثال ہے لیکن حیرت کی بات ہے کہ خودساختہ محب وطنوں نے تو مادروطن کےعظیم سپوت سردار پٹیل کے نام ہی بدل دیا اسلیے ہمیں آپ(بی جے پی) حب الوطنی درس لینے یاہندو مذہب سیکھنے کی چنداں ضرورت بھی تو نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ
    پٹرول کی قیمتیں سو روپے تک اورپکوان گیس سلینڈر کی قیمت ہزار روپیہ کےقریب پہنچ چکی ہیں شکرہے کہ سائیکلوں کی قیمتوں میں کوئ اضافہ نہیں ہوا۔پنجاب کے کسان مشکلات میں گھرے ہوۓ ہیں۔
    ان کے برقی کے کنکشن منقطع توپانی کی فراہمی مسدودہوگئ ہے۔ ان کے راستے میں آہنی کیل دھنسادۓ گئے ہیں ان کے ساتھ دشمن جیسا سلوک کیاجارہا ہے مگرمودی سرکار کہ چین کو دیکھ کر دم دباکربھاگ جاتی ہے