بھینسہ:9؍ مارچ
( زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کے نرمل ضلع کے بھینسہ شہر میں دونوں طبقات کے درمیان تین دن قبل پیش آئے ہوئی فرقہ وارانہ تشدد بعد حالات پرامن ہورہے ہیں ۔ شہر میں دفعہ 144نافذ العمل ہے راما گنڈم کے کمشنر پولیس ستیہ نارائن کے علاوہ نرمل کے ضلع انچارج ایس پی وشنو ایس ورئیرکے علاوہ کئی اعلیٰ عہدیداران تاحال بھینسہ میں کیمپ کئے ہوئےشہر کے حالات پر راست کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں
پولیس کی جانب سے اعلیٰ عہدیداران کی نگرانی میں ریاپڈایکشن فورس اور دیگر پولیس دستوں کا شہر کے مختلف علاقوں
میں گشت دیکھا گیاہے‘پولیس شہر میں امن و امان کی برقراری کیلئے کافی متحرک ہوکر شہر کے اہم حساس چوراہوں ، مذہبی مقامات اور دیگر علاقوں میں پولیس دستوں کو تعینات کرتے ہوئے حالات کو مکمل قابو کرنے اور عوام میں اعتماد بحال کرنے کیلئے پولیس طلایہ گردی میں شدت پیدا کئے ہوئے ہے
شہر میں عوام کو پولیس کی جانب سے گھومنے پھرنے سے منع کیاگیا ہے۔ تمام دوکانات، اسکول، کالجس بند ہیں،شہر کی سڑکیں سنسان دکھائی دی رہی ہیں۔ شہر میں پولیس سی سی ٹی وی کیمروںکی گہرائی سے جانچ کررہی ہے۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ڈرون کیمروں کے ذریعہ شہر کے حالا ت پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔
علاوہ ازیں شہر کے ڈاگ بنگلہ (گیسٹ ہاؤز)کے قریب
اقلیتی طبقہ کے فرد مدثر علی خان کی کار کوگذشتہ شب نذر آتش کیاگیاہے۔
ضلع انچارج ایس پی وشنو ایس ورئیر‘ کلکٹر ضلع نرمل مشرف علی فاروقی نےشہر کی عوام سے امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس کا تعاون کرنے اور کسی بھی طرح کی افواہوں پر ہرگز دھیان نہ دینے کی اپیل کی اور پولیس عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے گی
