بین الاقوامی باکسر نہکت زرین کے حوصلہ اور عزم کی ستائش

بین الریاستی تازہ خبر

درخشاں مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔ نکہت زرین کے والدین کی کویتا سے ملاقات
حیدرآباد: 19؍جون
(زین نیوز)
تلنگانہ کی معروف باکسر اور سابق عالمی جونیئر باکسنگ چمپئن نکہت زرین کے والدین نے ہفتہ کو رکن قانون ساز کونسل کلواکنٹلہ کویتا سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر رکن کونسل کویتا نے باکسر نکہت کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور اور کہا کہ نکہت نے اپنے حوصلے اور عزم کے ذریعہ بین الاقوامی سطح پر باکسنگ میں اپنی خاص پہچان بنائی ہے۔

کویتا نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی اسی طرح اچھی کارکردگی کو جاری رکھیں گی اور ملک و ریاست کا نام روشن کریں گی۔ رکن کونسل نے باکسر کو اسپورٹس کوٹہ کے تحت اعزازی طور پر بینک آف انڈیا میں اسٹاف آفیسر کی حیثیت سے ملازمت ملنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر کویتا نے نکہت کے والدین جمیل اور پروین کی پرزورستائش کی اور کہا کہ نکہت کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے میں ان کا اہم رول رہا ہے۔ اس موقع پر نظام آباد اربن رکن اسمبلی بگالا گنیش کپتا اور سیٹس چیرمین وینکٹیشور ریڈی بھی موجود تھے۔ا