کھمم:؍5 فروری
زین نیوز:
کھمم ضلع کے پنو پلی منڈل کے کتہ لنکا پلی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک شادی شدہ خاتون کے بہیمانہ قتل کی واردات پیش آئی ۔ پولیس نے اس قتل کے لئے شوہر ہی کو ذمہ دار ٹھہر ایا ۔ تفصیلات کے بموجب 22 سالہ ایر املانوویا ریڈی نامی خاتون دو سے سے لاپتہ تھی جس کی ایرا پالم پولیس انے ایک شکایت درج کی تھی اس میں اہم بات یہ ہے کہ جس شوہر نے اپنی بیوی کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کروائی تھی اس میں وہی اس کا قاتل نکلالاپتہ ہونے کے مقدمہ کی تحقیقات کے دوران پولیس نے آج توکلا گٹہ کے قریب نوویاریڈی کی نعش کی شناخت کرلی۔ جبکہ اس کا شوہر ناگا شیوا ریڈی پولیس کی تحویل میں ہے سی سی ٹی وی فوٹیج کا پولیس نے جب جائزہ لیا تو پتہ چلاکہ شوہر نے اپنی بیوی کو بائیک پر لے جاتے ہوئے دیکھائی دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان ددنوں کی شادی ہوئے صرف دو ما ہ ہی ہوئے تھے ان دونوں کا تعلق مدھیرا منڈ ل کے ایرا پالم موضع سے بتایا گیا ہے نوودیا ریڈی ستو پلی میں واقع سائی اسپورتی انجینئرئنگ کالج میں بی ٹیک سال دوم میں زیر تعلیم ہے جبکہ اسکا شوہر ناگا شیوا ریڈی بنگلور میں ملازمت کررہا ہے قتل کی وجوہات کا ہنوز علم ہونا باقی ہے پولیس بعد تفتش اس کی تفصیلات سے واقف کروائے گی۔
