بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے ۔جاوید صابری

تازہ خبر قومی
 کانگریس پارٹی کی دہلی میں ہونے والی ہلہ بول ریلی میں شامل ہونے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ روانہ ہوئے
دیوبند،5؍ستمبر
(رضوان سلمانی)
کانگریس کی جانب سے پارٹی کی قومی صدر سونیا گاندھی ،قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور ممبر پارلیمنٹ راہل گاندھی کی قیادت میں منعقدہ مہنگائی کے خلاف رام لیلا میدان میں منعقدہ ہلا بول ریلی میں شامل ہونے کے لئے کارکنان سہارنپور کے چکروتا روڑ  پر واقع آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے رکن اور سینئر صحافی جاوید صابری کی رہائش گاہ پر جمع ہوئے
 اور سہارنپور سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان کانگریس کمیٹی کے رکن جاوید صابری کی قیادت میںبی جے پی حکومتوں کی غلط عوام مخالف پالیسیوں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے چکروتا روڑپل جوگیان شری رام چوک ،بھگت سنگھ روڑ ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر چوک پہنچ کر شہیر سردار بھگت سنگھ کے مجسمہ پر گلپوشی کی اورگاڑیوں کے قافلے کے ساتھ  دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔
 اس موقع پر جاوید صابری نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف کانگریس کی ہلا بولو ریلی بی جے پی حکومت کے تابوت میں آخری تیر ثابت ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ مرکز کی نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی عروج پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں رسوئی گیس سلینڈر 390روپے کا تھا جو آج 1055روپے تک پہنچ گیا ہے ۔
اسی طرح پیٹرول وڈیژل کی قیمتوں میں تین گنا اضافہ کردیا گیا ہے جس کا سیدھا اثر غریب اور متوسط طبقہ پر پڑ رہا ہے ۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکومت بڑے صنعت کاروںکے مفاد تک محدود ہوکر رہ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی ریلی بی جے پی حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت خوردنی تیل ،کھانے پکانے کی گیس اور ضروری اشیاء کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔مودی حکومت مہنگائی پر کنٹرول کرنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوگئی ہے اس حکومت کا عوام سے کوئی سرو کار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب سے نریندر مودی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے یہ حکومت صرف صنعت کاروں کے مفاد میں کام کررہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو بہت نقصان پہنچا رہی ہے اور یہ حکومت اقتدار حاصل کرنے کے لئے ملک کو توڑ نے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے مگر کانگریس پارٹی ایسا نہیں ہونے دی گی ۔
اس دوران کانگریس پسماندہ سیل کے ریاستی سکریٹری سچن ورما،ضلع نائب صدر عارف خان،نتن شرما،ست پال ورمن،شرافت علی،اسرار ملک،حافی نفیس،ڈاکٹر رضوان،لیاقت،پرویز ،حافی عارف خان،گلزار عثمان،کلیم احمد،گلفان ملک،فروز ملک،محمد پرویز ملک سمیت بڑی تعداد میں کانگریس پارٹی کارکنان دہلی کے لئے روانہ ہوئے۔