بی جے پی قائد کے گھر پر حملہ۔بھتیجا ہلاک ‘7 افراد زخمی

تازہ خبر قومی

جموں: 14؍گست
(زین نیوز ؍ایجنسیز)
جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں کچھ نامعلوم افراد نے بی جے پی لیڈر جسبیر سنگھ کے مکان کے اندر گرینیڈ حملہ کیا جس میںبی جے پی لیڈر کا قریب تین سالہ بھتیجاہلاک جبکہ بی جے پی لیڈر جسبیر سنگھ سمیت آٹھ دیگر افراد خانہ زخمی ہو گئے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ راجوری میں کانڈلی پل کے نزدیک رہائش جسبیر سنگھ کے گھر کے اندرگذشتہ شام دیر گئے مبینہ طور پر ایک گرینیڈ حملہ کیا گیا۔

زخمی ہونے والے آٹھ افرادکو فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال راجوری منتقل کیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا: ‘زخمیوں میں سے جسبیر سنگھ کا قریب تین سالہ بھتیجا ویر سنگھ ولد بلبیر سنگھ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا’۔

انہوں نے کہا کہ گرینیڈ حملے میں شدید زخمی ہونے والے بی جے پی لیڈر کی سرجری کی گئی جبکہ ان کی سات ماہ کی بیٹی کو گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں منتقل کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ باقی زخمی افراد خانہ کا ضلع ہسپتال راجوری میں علاج چل رہا ہے ۔جسبییر کے بھائی بلبیر سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ ہم شام کو سارا کنبہ بیٹھے ہوئے تھے کہ کسی نے گرینیڈ پھینکا اس کے بعد کیا ہوا معلوم نہیں۔

اہل خانہ کی خدمت میں تعزیت کرتا ہوں کہ زخمیوں کی فوری صحتیابی کا دعا گو ہوں۔ اس گھنا¶نے واقعے کے مرتکبین کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا’۔پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے : ‘راجوری میں ہونے والے گرینیڈ حملے جس کے نتیجے میں ایک چار سالہ بچے کی جان چلی گئی اور کئی دیگر زخمی ہوگئے ، کی مذمت کرتی ہوں اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتی ہوں’۔