بی جے پی لیڈر کا دیر رات گئے خاتون لیڈرکے ساتھ موج مستی

تازہ خبر قومی
پولیس کی پرواہ  کیے بغیربیوی اور سسرال والوں کی جانب سے جم کر پٹائی
کانپور: 21؍اگست
(زیڈ این ایم ایس)
اتر پردیش میں بی جے پی لیڈر موہت سونکر کو ان کی بیوی نے بی جے پی کی خاتون لیڈر سے موج مستی کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ جس کے بعد سسرال والوں نے موہت سونکر کی زبردست پٹائی کی۔ معاملہ سنیچر کی دیر رات کا ہے جب وہ بی جے پی کے مہیلا مورچہ ضلع نائب صدر بندو گوئل (کانپور ساؤتھ) کے ساتھ ایک بند کمرے میں موجود تھے، اچانک ان کی بیوی وہاں پہنچ گئی۔

https://twitter.com/TheMuslimNewss/status/1561192298825715712

موہت کو دوسری عورت کے ساتھ دیکھ کر بیوی آپے سے باہر ہ ہو گئی اور موہت کو دوسری عورت کے ساتھ دیکھ کر بیوی کے ساتھ موہت کی ساس اور دیگر سسرال بھی موجود تھے۔ سبھی موہت کو سڑک کے بیچ میں لے گئے اور چپلوں سے اس کی پٹائی کی۔ موہت کی بیوی اور سسرال والوں نے بی جے پی لیڈر بندو گوئل کو بھی مارا پیٹا۔
ٹی وی چیانلس کی خبر کے مطابق جب بی جے پی لیڈر موہت سونکر کی پٹائی کی جا رہی تھی، اس وقت پولیس بھی موقع پر موجود تھی۔ لیکن موہت کی بیوی اس قدر غصہ میں تھی کہ اس نے پولیس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے شوہر کی پٹائی جاری رکھی۔ جب بی جے پی لیڈر بندو گوئل سے میڈیا نے حملہ کے بارے میں سوالات کیے تو وہ آنکھیں بند کر کے خاموش بیٹھ گیا۔ کچھ نہیں کہا۔ تاہم اس کے چہرے پر چوٹ کے نشانات صاف دکھائی دے رہے تھے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی فریق نے اس حوالے سے شکایت درج نہیں کی ہے۔ وہیں، کانپور جنوبی کی بی جے پی صدر بینا آریہ کا اس معاملہ پر کہنا ہے کہ یہ معاملہ ابھی تک ان کے علم میں نہیں آیا ہے۔ نہ ہی انہوں نے اس کی ویڈیو دیکھی ہے۔
واضح رہے کہ موہت سونکر بندیل کھنڈ کے علاقائی لیڈر ہیں۔ اس کی شادی 6 سال قبل مونی سونکر سے ہوئی تھی۔ دونوں کے تعلقات میں تلخی آ رہی تھی۔ اس دوران موہت بی جے پی کی ایک خاتون لیڈر کے ساتھ پکڑا گیا۔