‘سالو درا – سیلاو دورا پوسٹر کی اشاعت کی اجازت سے انکار
نئی دہلی۔12؍ ا گسٹ
(نمائندہ خصوصی )
بھارتیہ جنتا پارٹی کو مرکزی الیکشن کمیشن سے جھٹکہ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے تلنگانہ کے چیف منسٹر مسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے خلاف بی جے پی کی جانب سے شروع کی گئی مہم کو روکنے کا حکم دیا۔
الیکشن کمیشن نے سالو درا – سیلاودورا (بس سرکار۔ رخصت سرکار)کی مہم پر سخت اعتراض ظاہر کیا۔ الیکشن کمیشن نے کے سی آر کے خلاف ان کی تصویر والے پوسٹر نہ چھاپنے کا حکم دیا ہے جس میںسالو درا – سیلاودورا (بس سرکار۔ رخصت سرکار)سے مخاطب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے بی جے پی کو اس تحریر کے ساتھ پوسٹرس چھاپنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور واضح طور پر کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین کی تذلیل کرنے والے پوسٹرس، تصاویر اور تحریریں نہیں لگنی چاہئیں۔
الیکشن کمیشن کی میڈیا سرٹیفیکیشن کمیٹی نیسالو درا – سیلاودورا (بس سرکار۔ رخصت سرکار)مہم کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
بی جے پی نے میڈیا سرٹیفیکیشن کمیٹی کوسالو درا – سیلاودورا (بس سرکار۔ رخصت سرکار) مہم کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اجازت دینے سے انکار کر دیا۔
بی جے پی کے وجناپتی کو مرکزی الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیا ۔ 2019 کے انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر میڈیا سرٹیفیکیشن کمیٹی قائم کی ہے۔
جس کے بعد بی جے پی کے ریاستی صدر مسٹر بنڈی سنجے کمار کو زبردست جھٹکہ لگا ہے ۔وہ آپنی پرجا سنگھرام یاترا کا آغاز کرچکے ہیں جس کے ذریعہ تلنگانہ حکومت کو متواتر نشانہ بنارہے ہیں ان کی یہ پیدل یاترا کا یہ دوسرا حصہ ہے
اس سے قبل بھی انہوں تلنگانہ کچھ اضلاع میں اپنی پدیاترا کے ذریعہ مواضعات میں بی جے پی کو مستحکم کرنے کی کوشس کی تھی ۔مسٹر بنڈی سنجے کمار نے دو بار ابھی اپنی پدیاترا کا آغاز بھاگیہ لکشمی مندر سے کیا تھا۔
اور بنڈی سنجے تلنگانہ میں اپنی پدیاتراکے دواران کوسالو درا – سیلاودورا (بس سرکار۔ رخصت سرکار) پوسٹر اور فلگیسیوں کااستعمال کرنے والے تھے۔