مٹ پلی:3؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
صدر ٹاون کانگریس مٹ پلی محمد قطب پاشاہ نے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچ کر بی جے پی رکن اسمبلی حلقہ گوشہ محل راجہ سبگھ کے خلاف ایک شکایت درج کرائی۔ ان پر دونوں فرقوں کے بیچ نفرت پھیلانے، مسلمانوں کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس اور غیر مہذب زبان استعمال کرنے پرسخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
آج مٹ پلی ٹاون کانگریس صدر محمد قطب پاشاہ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ مٹ پلی پولیس اسٹیشن پہنچ کرایک تحریری شکایت درج کرائی اور پولیس سے مطالبہ کیا۔ اس موقع پرمحمد قطب پاشاہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ راجہ سنگھ نےحالیہ دنوں میں مسلمانوں کے خلاف اہانت آمیز ریمارکس کرتے ہوئے ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے
راجہ سنگھ نے مبینہ طور پر نلگنڈہ میں ایک جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئےہندو ں سے اپیل کی تھی کہ وہ بیف کھانے والوں سے ایک روپیہ کی بھی خریدی نہ کریں نہ ہی وہ وندے ماترم پڑھتے ہیں ‘ اورنہ ہی بھارت ماتا کی جئے بولتے ہیں
اس لئے مسلمانوں کے پاس کسی بھی قسم کی خریدی نہ کریں اس طرح کی تشہیر کرتے ہوئےہندو مسلمانوں میں نفرت کو فروغ دے رہے ہیں انھوں نے کہاکہ راجہ سنگھ آے دن مسلمانوں کے خلاف زہر آفشانی کرتے ہوئے مذ ہبی منافرت پھیلارہے ہیں اورہندو مسلمانوں کے درمیان فساد پربا کرنے کی کوشش کررہے ہیں
۔انہیں ایسی اوچھی حرکتوں سے باز آجانا چاہیے ایسے ریمارکس کرنے والے راجا سنگھ کی فوری گرفتاری عمل میں لائ جانی چاہئے۔ صدر کانگریس مٹ پلی ٹاون کے ساتھ نائب صدر محمد اظہر الدین‘ محمد جاوید اور پارٹی کے دیگر قائدین وکارکن بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔