صدر جمعیت علماء منڈل آرمور کی آر ڈی او ‘ ایم آر او کو تحریری یاداشت
آرمور: 29؍اگست
(حافظ محمد جلال الدین)
فظ شیخ ابراہیم صاحب صدر جمعیت علماء منڈل آرمور (ارشد مدنی) کی قیادت میں آ ج ایک وفد نے بی جے پی کے معطل رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئےبروز پیر جمعیت علماء منڈل آرمورکی جانب سے آج آرمور (آر ڈی او) اور (ایم آر او) کو ایک تحریری یاداشت حوالے کی گئی اور مطالبہ کیا کہ ملعون راجہ سنگھ جس نے ہمارے پیارے نبی صلی الله عليه وسلم کے شان اقدس میں گستاخی کی ہے اور بارہا مسلمانوں کے خلاف کچھ نا کچھ زہر افشانی کرتے ہی رہتا ہے
اسی بنا پر کیا گیا جس میں ہم تلنگانہ کے اسپیکر پوچارام سرینواس سے اس بات کا مطالبہ کرتے ہیں کے وہ ملعون رجہ سنگھ کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے اسمبلی سے معطل کرے۔ ملعون پر ایک نہیں بلکہ کئی مقدمات درج ہے جو تلنگانہ گوشہ محل حلقہ کا رکن اسمبلی بھی ہیں اس کی رکنیت سے برخواست کریں اور نااہل قراردیا جائے
جمعیہ علماء کے ذمہ داران نے تلنگانہ کے مسلمانوں سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں راجہ سنگھ کی اسمبلی سے معطلی کے لئے اپنے اپنے حلقوں سے اسپیکر اسمبلی‘ الیکشن کمشنر کو ضلع کلکٹر‘ مقامی آرڈی او‘ ایم آر اوکے ذریعہ اور حکومت کو تحریری یاداشتیں روانہ کریں اورہندوستان میں قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہارکریں۔
اس موقع پر حافظ شیخ ابراہیم صاحب صدر جمعیت علماء (آرمور)کے علاوہ ۔مولانا اکرام صاحب ۔(نائب صدر جمیعت علماء منڈل آرمور )جناب عثمان حضرمی صاحب (نائب صدر جمعیت علماء منڈل آرمور) مولانا اسحاق صاحب ( جنرل سیکریٹری) مولانا کلیم صاحب (نائب صدر جمعیت علماء منڈل آرمور) جناب یوسف صاحب (خازن) جناب رضوان صاحب (معاون خازن) حافظ نوید صاحب (رکن) حافظ محبوب صاحب (رکن) محمد رضوان (رکن) حافظ سید کاشف کامران آرگنائزر سیکریٹری) موجود تھے