بے قابو کار‘ ٹرک سے ٹکرا گئی۔ پانچ افراد برسر موقع ہلاک

تلنگانہ جرائم حادثات قومی

اتر پردیش کے رام پور میں خوفناک سڑک حادثہ

رامپور:5؍فروری
(زین نیوز)
اتر پردیش کے رام پور میں جمعہ کی دیر رات ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ جس میں تیز رفتار کار الٹنے سے 5 افرادہلاک اور 1 زخمی ہو گئے۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال ریفر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حادثہ تھانہ ٹانڈہ کے علاقہ میں پیش آیاجہاں ایک بے قابو کار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ایک زخمی اور پانچ کی موت ہو گئی ہےحادثے میں ڈرائیور بری طرح زخمی ہوا، جس کا علاج جاری ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس مقام حادثہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ زخمی ڈرائیور کو علاج کے لیے ضلع اسپتال لے جایا گیا ہے۔ ٹانڈہ کے ایس ڈی ایم راجیش کمار کے مطابق حادثہ ٹانڈہ کے شکم پور علاقہ میں پیش آیا۔ جائے وقوعہ کے قریب ایک سنگم ہے

پولیس کے مطابق کار یہاں اسپیڈ بریکر سے گزرنے کے بعد بے قابو ہوگئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد Eeco گاڑی میں سوار تھے۔ بے قابو کار جس ٹرک سے ٹکرا گئی اس کا بھی پتہ لگایا جا رہا ہے

پولیس کیس درج کرکے واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت کار کی رفتار بہت تیز تھی۔ کار میں ڈرائیور سمیت چھ افراد سوار تھے