دیوبند، 27؍ اگست
(رضوان سلمانی)
قصبہ چھٹملپور کے فتحپور میں فیض محب اللہ ٹور اینڈ ٹریولس کے آفس کے افتتاح کے موقع پر ایک دعائیہ مجلس کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت جامعۃ الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڑہ کے صدر اول کامل حافظ جمیل احمد نانکوی نے کی۔ نظامت کے فرائض جامعہ رحمانیہ للبنات کے استاذ حدیث مفتی عثمان قاسمی نے انجام دئیے۔ مجلس کا آغاز قاری مطیع الرحمن قاسمی کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔
اس موقع پر مہمان خصوصی دارلعلوم دیوبند کے نائب مہتمم مولانا مفتی راشد اعظمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم تجارت کریں یا کوئی اور کام کریں ہمیں اللہ ہی پر توکل اور بھروسہ رکھیں اسی سے مدد مانگتے ہوئے کام کرتے رہیں اللہ کار ساز وہ آپکو ضرور بالضرور کامیابی سے ہم کنار کرے گا۔اسی موقع پر جمعیۃ علمائے ہند ضلع سہارنپور کے صدر مولانا حبیب اللہ مدنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ لوگوں کو حج عمرہ کرانا انکی خدمت کرنا خود بھی اور وابستگان کی بیت اللہ کی زیارت کا سبب بننا بہت اچھا کام ہے۔
مسلمان کے لئے بیت اللہ کی زیارت ایمان کے بعد اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ جو ٹور لے جانے کا کام کرتے ہیں انکو چاہئے کہ ساتھ جانے والوں کی صحیح راہنمائی کریں۔انجمن حمایت اسلام کے قومی صدر علاقے کے مشہور نوجوان عالم دین مولانا مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نے تمام مہمانوں کا استقبال اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا پورے علاقے کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ملک کے نامور اور مؤقر ترین علماء کی آمد ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو علماء کرام کی قدر اور محبت کرنی چاہیے جس بستی سے علماء کا گزر ہوتا ہے، آمد ہوتی ہے اللہ تعالیٰ اس میں خصوصی برکتوں کا نزول فرماتے ہیں۔ مولانا مفتی قاری محمد یوسف قاسمی مولانا قاری آفتاب عالم قاسمی دونوں حضرات کی تلاوت قرآن کریم نے مجلس کو منور اور معطر کر دیا۔اخیر صدر مجلس حافظ جمیل احمد نانکوی کی پر سوز دعاؤں پر مجلس کا اختتام ہوا مجلس کے داعی قاری عبد القادر رحمانی امام مسجد چاندنی چوک دہلی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔
مجلس میں الحاج فضل الرحمان رحیمی ناظم خانقاہ مولانا عابد ندوی، قاری افضال قاسمی، قاری منتظر قاسمی، مولانا قاری فرزان قاسمی، مولوی سرور عالم قاسمی، حافظ الیاس، راغب پردھان ،اجے پنڈیر ،بابو عبد الشہید، حافظ محمد شاہد ،گل شیر، حاجی سردار محمد دلشاد، قاسم انور، حافظ مقبول، حاجی دلدار، نسیم، صابر وغیرہ موجود رہے۔