ترقی چاہتے ہیں تو قربانی دینی ہوگی ۔ریاستی وزیر کے ٹی آر

Uncategorized بین الریاستی تازہ خبر

راجنا سرسلہ:8؍فروری
زین نیوز
حکمران جماعت ٹی آر ایس نہ صرف تعلیم فراہم کر رہی ہے بلکہ مسابقتی دنیا میں بہتر راہ فراہم کر رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی ‘ و بلدہ نظم نسق کے تارک راما راؤ نےراجنا سرسلہ کے کے گھمبیرراؤ پیٹ منڈل کا مصروف ترین دورہ کاجہاں انھوں نے2.25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر شدہ گورنمنٹ ڈگری کالج کی عمارت‘ ضلع پریشد ہائی اسکول بوائزکی جدید عمارت ‘ کے علاوہ اپنی دادی کے نام سے موسوم رعیتو ویدیکا عمارت کا افتتاح انجام دیا 260 ایکڑ آراضی پر‘اگستھیہ سوپر فوڈ پروسسینگ لیمٹیڈ کے اشتراک سے تیار کے جانے والے فوڈ پراسیسینگ یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔بعدازاں ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گمبھیر راؤ پیٹ میں خستہ حالی کی شکار عمارت کو منہدم کرتے ہوئے اس جگہ پر کے جی تا پی جی تعلیم کے لئے نئی عمارت کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔انھوں نے یہ بھی تیقن دیا کہ ایلاریڈی پیٹ میں ڈگری کالج کی عمارت کی تعمیر کی ذمہ داری ان کی ہوگی اورطلبا کیلئے ہاسٹل کی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔مسٹر کے ٹی آر نے کہاکہ کے وزیر اعلیٰ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی زیرقیاد ت میں ریاست میں نہ صرف تعلیم فراہم کر رہی ہے بلکہ مسابقتی دنیا میں بہتر راہ فراہم کر رہی ہے۔وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی قیادت میں تلنگانہ میں سب سے

زیادہ 940 گروکل اسکولس کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے۔ ہر طالب علم کو باریک چاول سے تیارکردہ غذا فراہم کی جا رہی ہے۔ اعلی تعلیم کے خواہشمند طلبا کو جیوتی راو پھولے، امبیڈکر اوورسیز اسکالرشپس کے ذریعہ فیس کی باز ادائیگی کی جا رہی ہےسنارے کے نام سے لائبریری میں مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لئے کتابیں دستیاب کروائی جا رہی ہیں۔وہیں ریاست کے نوجوانوں کو روزگار سے مربوط کرنے کی غرض سےریاست میں صنعتوں کے قیام کے لئے آگے آنے والوں کو اس مقصد کے لئے جلد ہی اجازت نامے دئیے جا رہے ہیں۔ ٹی ایس آئی پاس کے ذریعہ تقریبا 14 لاکھ افرادکو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے۔راجنا سرسلہ میں نرمالی فوڈ پروسسینگ یونٹ کے قیام سے علاقہ کے بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم مہیا ہوگا۔کے ٹی آر نے کہاکہ تلنگانہ ریاست ملک کی پہلی ریاست ہے جہاں زعرعی سرگرمیوں کے لیے کسانوں کو 24 گھنٹے مفت برقی سربراہی عمل میں لائی جاتی ہے