ترک صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قراردیا

تازہ خبر عالمی

استنبول

(زین نیوز)

ترک صدر رجب طیب اردوگان نے فلسطینی نوجوانوں پر مسجد اقصی میں فائرنگ کرنے، گرینیڈ سے حملوں اور تشدد پر اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔

استنبول میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ ظالم، دہشت گرد ریاست اسرائیل بے رحمی اور غیر اخلاقی طور پر بیت المقدس میں مسلمانوں پر حملہ آور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیت المقدس میں جھڑپیں :  اسرائیل تحمل کا مظاہرہ کرے: اقوام متحدہ

اردوگان نے تمام مسلم ممالک اور عالمی برادری سے اسرائیل کے حوالے سے موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔

ان کا کہنا تھاکہ جو ان ظالمانہ واقعات پر خاموش ہیں وہ پارٹی ہیں۔ترک صدر نے کہاکہ ترکی نے مسجد اقصٰی اور مشرقی بیت المقدس میں مسلمانوں پر اسرائیل کے دہشت گرد حملوں پر عالمی اداروں کو جھنجھوڑا ہے۔