وزیر اعظم نریندی مودی کی مبارکباد
گجرات ۔ 23؍جنوری
(ای میل)
گجرات کی ابھرتی ہوئی بیڈمنٹن کھلاڑی تسنیم میر نے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوۓ ملک ہندوستان کا نام روشن کیا بیڈمنٹن میں ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔
وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر اطلاعات ونشریات اور نوجوانوں کےامور اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھا کر نے بیڈمنٹن کھلاڑی میں تسنیم میر کو انڈر 19 ورلڈنمبر کا ٹائٹل جیتنے پر دلکی گہرائیوں سےمبارکباد پیش کی ہے

بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن (BWF)انڈر 19 کے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق تسنیم نے10,810 پوائنٹس حاصل کیے تسنیم میراب یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ندوستانی بن گئی ہیں۔ ان سے پہلے،نہ تو دو بار کی اولمپک تمغہ جیتنے والی پی وی سندھواور نہ ہی لندن میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والی سائنا نہوال اس چیلنج کو پورا کرسکیں۔
16 سالہ تسنیم کاتعلق گجرات سے ہے۔ اس نے 2017 میں پلیلا گوپی چندا کیڈمی میں اپنی تربیت شروع کی تھی اور پھر 2020 میں گوہائی میں آسام بیڈمنٹن اکیڈمی میں اپنے مکسڈ ڈبلز پارٹنر آیان رشید کے ساتھ تربیت کے لیے شفٹ ہوگئی تھیں۔

میرفراست علی باقری سینئر بی جے پی قائد تلنگانہ نے کہا کہ مس تسنیم میر نے حالیہ دنوں میں اپنی فارم ڈھونڈ تے ہوئے ورلڈ پین شپ میں (BWF)کےمطابق پہلی ہندوستانی انڈر 19 ورلڈ نمبر 1گرل سنگلز بن کر سال کااختتام کیا۔
یہاں اسبات کا تذکرہ ضروری ہوگا کہ اس نو جوان کھلاڑی کا تعلق گجرات سے ہے جس نے اپنے بہترین مظاہرہ(10s ہندوستان کا سرفخر سےبلند کردیا ہے
میرفراست علی باقری نے نوجوانوں کو مشورہ دیاکہ وہ کھیل کود میں بھی آگے آئیں اور اپنی مخفی صلاحیتوں کو اجاگر کر تےہوۓ ملک اور اپنے خاندان کاروشن کرے۔