بھگنیشور15 ؍جنوری
اڑیسہ کے بھگنیشورمیں آج اجتماعی عصمت ریزی کے واقعہ پیش آیا جہا ںہوس پرست درندہ صفت نوجوانوںنے ایک انیس سالہ لڑکی کی اس وقت عصمت ریزی کی جبکہ وہ تل سنکرات کے موقع پر شبھ مانے جانے والے اشنان(نہانے) کے لئے اپنی بہن کے ساتھ قریبی ندی پہنچی ان میں سے ایک نوجوان لڑکی نہر کے بازو کھڑی ہوئی تھی جبکہ دوسری اس سے پہلے اشنان ( نہانے) کے لئے پانی میں اتری تھی کیونکہ پانی میں اتری ہوئی لڑکی جس کا اُوپری حصہ برہنہ تھا وہ مذکورہ نوجوانوں کو دیکھ کرچہرہ موڑے گردن کے قریب تک پانی میں بیٹھ گئی اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دودرندہ صفت نوجوانوں نے ندی کے کنارے ٹھہری ہوئی لڑکی کے پاس پہنچ کر اسکے جبری طور پر سنسان علاقہ میں لے گئے ایک بعد ایک اس کی عصمت ریزی کی۔لڑکی کی چیخ و پکا ر سے خوفزدہ ہوکر دونوں درندے فرار ہوگئے متاثرہ لڑکی کی شکایت پر بری پاڑا ٹاون پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا انچارج پولیس اسٹیشن بریندرا سینا پتی نے بتایاکہ لڑکی کا پی آرایم میڈیکل کالج کے ہاسپیٹل میں معائنہ کروایا گیا رپورٹ کے ملنے کے بعد خاظیوں کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی پولیس نے دونوں درندہ صفت نوجوانوںکو حراست میں بھی لے لیا۔
