تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن حیدرآباد کی سبیتا اندرا ریڈی سے ملاقات.

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:28؍اگسٹ

(پریس نوٹ)

محمد جنید احمد باگن صدر TSUTTA حیدر آباد کی اطلاع کے موجب ریاستی صدر حافظ سید مطھر الدین کے ایماء پر آج  بروز ہفتہ صبح 9 بجے تلنگانہ اردو ٹرینڈ ٹیچرس اسوسی ایشن حیدرآباد کا ایک وفد محترمہ سبیتا اندرا ریڈی صاحبہ وزیر تعلیم تلنگانہ حکومت سے ان کے مکان پر ملاقات کرتے ہوئے یادداشت پیش کی

جن میں ودیاوالینٹرس کو اسکول کے دوبارہ آغاز کے ساتھ ہی لیا جائے اور بقیہ جات تنخواہوں کی جلد سے جلد ادائیگی کی جائے. اور آخر میں ودیاوالینٹرس کے تنخواہوں میں RTE ایکٹ کے تحت اضافہ کیا جائے.

وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی صاحبہ نےبغوران تمام مطالبات اوردرپیش مسائل کوسنااورتیقن دیاکہ حکومت ان تمام مطالبات پرغورکرتےہوئےانکوجلدسےجلدضرورعمل میں لائیگی.

اس موقع پر جنید احمد باگن صدر تنظیم حیدر آباد، شازیہ بیگم نائب صدر، ثناء فاطمہ جنرل سیکرٹری، صباء نازمین پریس آیند میڈیا سیکرٹری، کنیز فاطمہ جوائنٹ سیکرٹری،رحیمہ موجود تھے.