تلنگانہ : ایک ہی دن میں تین رشوت خور ملازمین و عہدیدار گرفتار

تازہ خبر تلنگانہ
 انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں کی کارروائی
حیدرآباد: 18؍اگست
(زین نیوز)
تلنگانہ میں انسداد رشوت ستانی کے عہدیدارو ں تین مختلف مقامات پرعلیحدہ کاررائیاں  انجام دیتے ہوئے رشوت طلب اور قبول کرنے والے تین رشوت خور ملازمین و عہدیدار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ انسداد رشوت ستانی کے عہدیداروں نے جا ل بچھاتے ہوئے سری ٹی نریش کمار، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، 0/0 ڈائریکٹر، تلنگانہ حکومت۔ ٹیکسٹ بک پریس، منٹ کمپاؤنڈ، خیریت آباد، حیدرآباد کو اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب وہ شکایت کنندہ سلیوری بھارتی پروموشن آرڈر کی کاپی جاری کرنے کے لئے10؍ہزار روپئے کی رشوت قبول کرریا تھا اے سی بی عہدیداروں نے ملزم کے پاس سے رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی ۔ جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔
اور ایک واقعہ میں ضلع میدک کے، چیگنٹا منڈل، نائب تحصیلدارانیل کمار کو اس وقت رنگے ہاتھوں پکڑ ا لیا جب وہ شکایت کنندہ سری کوٹھا رگھوناتھ -/ 20,000  رشوت قبول کررہا تھاشکایت کنند ہ سے اراضی کا موٹیشن کرنے کے لئے 2لاکھ 70ہزار روپئے کی رشوت کا مطالبہ کیا تھا آج رشوت قبول کرتے ہوئے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اے سی بی عہدیداروں نے ملزم کے پاس سے مذکورہ رشوت کی رقم برآمد کر لی گئی جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔
 راجنا سرسلہ کے ویملواڑہ ٹاؤن پولیس اسٹیشن میں بحیثیت ہیڈ کانسٹیبل کے طور پرخدمات انجا م دینے والے کے  چندر پرکاش کو ، ایک معاملے میں رشوت لیتے ہوئے اے سی بی عہدیداروں نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ چندر پرکاش نے شکایت کنندہ ویمولابھارت  سے 6,000/- روپے رشوت طلب کی اور قبول کی۔ اے سی بی ڈی ایس پی بھدریا کی نگرانی میں عہدیداروں نے 6,000  روپئے رشوت کی رقم برآمد کرلی۔ جس کی طبی رپورٹ مثبت برآمد ہوئی۔
 اے او سری ٹی نریش کمار، اسسٹنٹ ڈائرکٹر، 0/0 ڈائرکٹر، تلنگانہ گورنمنٹ ٹیکسٹ بک پریس، منٹ کمپاؤنڈ، خیریت آباد، حیدرآباد کو گرفتار کرکے معزز خصوصی جج نامپلی حیدرآباد کے روبرو پیش کیا گیا۔
وہیں ضلع میدک کے چیگنٹا منڈل، نائب تحصیلدارانیل کمار کومعزز خصوصی جج ایس پی ای ‘ اے سی بی خصوصی جج نامپلی حیدرآباد کے روبرو پیش کیا گیا اور راجنا سرسلہ کے ویملواڑہ میں گرفتار ہیڈ کانسٹبل کے چندرا پرکاش کو معزز خصوصی جج ایس پی ای ‘ اے سی بی کریم نگر کے روبرو پیش کیا گیا
 اے سی بی عہدیدارو ں نے کسی بھی سرکاری ملازم کی طرف سے رشوت طلب کرنے کی صورت میں، عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لیے اے سی بی کے ٹول فری نمبر، یعنی 1064 پر رابطہ کریں۔