حیدرآباد: 5؍جنوری
زین نیوز
تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ حکومت اور جی ایچ ایم سی کو نوٹس جاری کی ہے ۔ داسو جو شروان نامی شخص نے تلنگانہ ہائی کورٹ کو ایک خط لکھاجس میں یہ الزام عائد کیا کہ حیدرآباد میں حالیہ سیلاب متاثرین میں امداد کی تقسیم میں دھاندلیاں کی گئی ہیں اور ٹی آریس کے ارکان اسمبلی اور کارپوریٹرز امداد کی تقسیم میں دھاندلیوں میں ملوث ہیں‘ اس نے یہ بھی الزام لگایا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں فائدہ اٹھانے کے لئے ہی تلنگانہ حکومت نے امداد کے نام پر دس ہزار روپئے فی کس متاثرین میں تقسیم کیے ہیں۔ ہائی کورٹ نے داسوجو شروان کا خط مفاد عامہ کے تحت سماعت کے لئے قبول کرلیا۔ ہائی کورٹ نے کہا کہ اس کی سماعت سنکرانتی کی تعطیلات کے بعد ہوگی۔ہائی کورٹ نے کہا کہ اس کی سماعت سنکرانتی کی تعطیلات کے بعد ہوگی
