جگتیال:24؍فروری
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
کلکٹر ضلع جگتیال جی روی نے صحافتی بیان میں بتایاکہ خاتون مسافرین کو محفوظ سفری سہولتوں کی فراہمی کےلیے حکومت تنلنگانہ نے شی ٹیکسی اسکیم متعارف کیا ہے۔ مذکورہ اسکیم کامقصدخاتون ملازمین و طالبات کے دفاتر،کالجس اور دیگر تفریحی مقامات تک رسائی کے دوران ان کے سفر کو محفوظ بنایاجاسکے۔اس اسکیم کے تحت خواہش مند خواتین کو ڈرائیونگ کی تربیت ،لائسنس کے ساتھ ساتھ انھیں 45 فیصد رعایت پر موٹرکار کی فراہم کی جائیگی۔اس اسکیم کی عمل آوری محکمہ خواتین و اطفال کی جانب سے عمل میں لایا جائیگا۔ جس میں 35 فیصد رعایت کے ساتھ 10 فیصد حاشیائی رقم کی ادائیگی بھی کی
جائیگی۔خواہشمند خواتین کو اوشا د یپتی فاؤنڈیشن کے ذریعہ انھیں تربیت کی فراہمی کے بعد کمرشیل ڈرائیونگ لائسنس بھی ادا کیا جائیگا۔خواہشمند خواتین ضلعی عہدیدا ر برائے محکمہ بہبودسے رابط پیداکرتےہوئے مقررہ درخواست فارم کی خانہ پری کے بعد اپنی درکار اسناد کو منسلک کرکے یکم/مارچ سے قبل داخل دفتر کریں ۔مزید معلومات کےلیے ضلع عہدیدار محکمہ سماجی بہبود سے رابطہ کیا جاسکتاہے۔