تلنگانہ راشٹرا سمیتی کا 27 اپریل کو یوم تاسیس تقاریب

تازہ خبر تلنگانہ

پارٹی قائدین و نمائندوں کو پابندی وقت شریک ہونے کی ہدایت

حیدرآباد : 16/اپریل
(پریس نوٹ)
ٹی آر ایس پارٹی سربراہ و چیف منسٹر شری کے چندرشیکھر راؤ نے تلنگانہ راشٹرا سمیتی (ٹی آر ایس) یوم تاسیس تقاریب کا 27 اپریل کو ایچ آئی سی سی (حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر) حیدرآباد میں انعقاد عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سی ایم کے سی آر نے پارٹی کے تمام قائدین و نمائندوں کو مذکورہ تاریخ کی صبح 10 بجے تک جلسہ گاہ پر حاضر رہنے کی ہدایت دی۔
پارٹی یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کرنے والے نمائندے درج ذیل ہیں:

ریاستی کابینی وزراء، ٹی آر ایس پارٹی کے اراکین لوک سبھا و راجیہ سبھا، ایم ایل سیز، ایم ایل ایز، ٹی آر ایس کی ریاستی مجلس عاملہ، مختلف کارپوریشنوں کے صدورنشین، ضلع پریشدوں کے صدورنشین، ٹی آر ایس پارٹی کے ضلعی یونٹوں کے صدورنشین، ڈی سی سی بی اور ڈی سی ایمس کے صدورنشین، ضلعی لائبریریوں کے صدور، ضلع رعیتو بندھو سمیتیوں کے سربراہان، وومین کوآرڈینیٹرس، زیڈ پی ٹی سی ممبران، میونسپل میئر اور چیئرمین، منڈل پریشد کے صدور، پارٹی کے ٹاؤن و منڈل یونٹوں کے سربراہان، زرعی مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین و دیگر اس ایک روزہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ سابق وزراء، ایم پیز، ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کو بطور مہمانان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔

ٹی آر ایس یوم تاسیس پروگرام کا شیڈول کچھ اس طرح ہوگا:
تمام نمائندے اور مدعوین 27 اپریل بروز چہارشنبہ صبح 10 بجے تک مقام اجلاس یعنی HICC پہنچ جائیں گے۔
شرکاء کے رجسٹریشن کا عمل صبح 10 بجے تا 11 بجے کے درمیان مکمل ہوگا۔

ٹی آر ایس پارٹی سربراہ شری کے چندرشیکھر راؤ صبح 11:05 بجے مقام اجلاس پر پہنچیں گے اور پارٹی پرچم کشائی کے ذریعے پارٹی کی یوم تاسیس تقاریب کا آغاز عمل میں لائیں گے۔ بعد ازاں وہ استقبالیہ خطبہ دیں گے اور 11 قراردادیں پیش کریں گے۔

اجلاس میں قراردادوں پر بحث ہوگی اور انہیں منظوری دی جائے گی۔ اجلاس کا شام 5 بجے اختتام عمل میں آئے گا۔