حیدرآباد:17؍جون
(زین نیوز)
تلنگانہ حکومت سابق وزیر اعظم انجہانی نرسمہا راؤ کے نام سے ریاست میں ایک اور نئے ضلع کی تشکیل کا منصوبہ رکھتی ہےسابق وزیر اعظم انجہانی نرسمہا راؤ کی صد سالہ تقاریب کے موقع پر حضور آباد کو مرکز بناکر 12؍ منڈلوں پر مشتمل ایک نئے ضلع پی وی ضلع کے نام سے تشکیل دیا جائے گا۔ توقع ہے کہ 28؍جون کو وزیر اعلیٰ تلنگانہ مسٹر کے چند رشیکھرر اؤ کی جانب سے اعلان کیا جاسکتا ہے۔
تلنگانہ حکومت پی وی ضلع کی تشکیل کے لئے تیاری کر رہی ہے۔جیسا کہ سبھی واقف ہیں کہ تلنگانہ حکومت سال بھر انجہانی سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی صد سالہ تقاریب سرکار ی طو رپرمنانے کا اعلان کیا ہے اورحکومت کی جانب سے سرکاری طور پر منا یا جارہا ہے

پی وی نرسہماراؤ کو اولین ترجیح دیتے خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر اب پی وی کے نام سے ضلع بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔یہ بھی استدلال پیش کیا گیاکہ ورنگل اربن ضلع کو حضورآباد ضلع میں تبدیل کرنے میں آسانی ہوگی ۔ وہیں حضورآباد اور حسنہ آباد سے تعلق رکھنے والی سیاسی رہنماو ں نے 12 منڈلوں پر مشتمل پی و ی ضلع بنانے کی تجویز پیش کی تھی ۔ ضلع کی تشکیل او ر منڈلوں کی از سرنو حد بندی جیسے مسائل کا جائزہ لیا گیا

حسنہ آباد حلقہ اسمبلی کے چھ منڈلس‘ اور حضورآباد کے اسمبلی کے چار منڈل کو سدی پیٹ ضلع شامل کیا گیا تھاجس کے بعد ایلنتہ کنٹہ اوراور حسنہ آباد نئے منڈل تشکیل دئیے گئےحضورآباد سے 8 کلو میٹر دوری پر پی وی نرسہما راؤ کا آبائی مقام ونگارا ہے
یہ بھی پڑھیں : بھیانک سڑک حادثہ میں خاتون اے ایس ائی ہلاک
تاہم حضورآباد کو مرکزبناکر ضلع تشکیل ورنگل اربن ضلع میں شامل بھیم دیوارپلی ، ایلکاتھورتی اور کملاپور کےعلاو ہ کریم نگر ضلع میں شامل حضورآباد‘شنکر پٹنم‘ وینا ونکا‘ جمی کنٹہ‘ ایلنتہ کنٹہ‘ سیدا پور اور چگورمامڈی کو شامل کرتے ہوئے پی وہ ضلع کی تشکیل دینے کی تجاویزات پیش کی گئیں ہیں۔ٹی آریس قائدین اور پی وی نرسمہا راؤ کے مداحوں کا ایسا خیال ہے کہ پی وی ضلع کی تشکیل سے نہ صرف پی وی نرسمہا راؤکو خراج پیش کرنے کے ساتھ نئے ضلع سے نقل و حمل میں آسانی ہوگی۔
