ونپرتی:۔26 اکتوبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے ونپرتی ضلع میں پبیر منڈل کے پاتاپلی میں غیرت کے نام پر قتل نے سنسنی مچادی جہاں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کا بے دردی سے قتل کر دےا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ اپنی نوعمر بیٹی سے ناراض ہوکر گلا کاٹ کر بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا۔ پولیس نے باپ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا ہے۔
تفصیلات کے بموجب پاتاپلی موضع سے تعلق رکھنے والے راج شیکھر اور سنیتا جوڑے کی بیٹی دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔اس کااسی گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ چند دنوں سے معاشقہ چل رہا تھا۔ بیٹی کو عاشق سے بات کرنے پر ڈانٹ ڈپٹ کی جس ان دونوں باپ بیٹی کے درمیان بحث وتکرار بھی ہو ئی اور اس نے بیٹی کو آئندہ بات نہ کرنے کی تاکید کی۔
لڑکی نے اس کی پرواہ کئے بغیر تقریباً 10 بجے دن اپنے عاشق سے بات چیت میں مصرو ف تھی کہ باپ نے کلہاڑی سے حملہ کردیا شدید خون بہہ جانے سےلڑکی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔گاؤں والوں کی اطلاع پر پولیس موقع واردات پر پہنچ کر خاطی باپ کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی راؤنے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ یہ غیرت کے نام پر قتل کا معاملہ نہیں بلکہ ملزم باپ نے اس کی تاکیدکو خاطرمیں نہ لانے سے برہم ہوکر یہ انتہائی اقدام کیا کیونکہ اس کی نوعمر بیٹی اسکے مشورے کو نہیں سن رہی تھی۔
ڈی ایس پی آنند ریڈی جنہوں نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا کہا کہ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔بعد ازاں پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ والد کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔