کے سی آر کی جانب سے قومی پارٹی قائم کرنےپر خوشی کا اظہار ۔ راج نالہ سری ہری
حیدرآباد:۔4؍اکتوبر
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع ورنگل میں ٹی آر ایس لیڈر کی جانب سے عوام میں مفت شراب کی بوتلیں اور مرغیاں( چکن) تقسیم کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہ معاملہ اب تلنگانہ کی سیاست میں گرما گرم موضوع بن گیا ہےچیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤدسہرہ کے موقع پر نیشنل پارٹی کا آغاز کرنے والے ہیں۔
اس موقع پر ٹی آر ایس لیڈر راج نالہ سری ہری نے ٹی آر ایس کی تعریف کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کرنے کے لیے ایک اختراعی پروگرام شروع کیا انہوں نے 200 مرغی اور 200 شراب کی بوتلیں خرید کر ہمالوں میں تقسیم کیں۔تاہم تبصرے بھی سننے کو ملتے ہیں کہ خبروں میں رہنے کے لیے ایسا پروگرام کیا گیا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
عام طور پر سیاسی جماعتوں کے رہنما مٹھائیاں، پھل یا کپڑے تقسیم کرتے ہیں۔ لیکن اس ٹی آر ایس لیڈر نے کچھ اختراعی انداز میں سوچا ہے اور شراب کی بوتلوں کے ساتھ مرغیاں تقسیم کرنے کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے
درحقیقت، سری ہری اور ان کی ٹیم نے پیر کو ورنگل میں حمالوں کو ایک میٹنگ کے لیے بلایا جہاں تلنگانہ کے سی ایم کے چندر شیکھر راؤ اور ریاست کے آئی ٹی اور صنعت کے وزیر کے ٹی راما راؤ کے کٹ آؤٹس لگائے گئے تھے۔ اس دوران شری ہری نے کہا کہ دسہرہ کے موقع پر سی ایم کے سی آر کے ذریعہ شروع کی جانے والی قومی پارٹی ‘کے سی آر ملک کے وزیر اعظم اورکے ٹی آر کے مزید کامیابی حاصل کرنے کے لیے دیوی درگا کی خصوصی پوجا کی
#Watch | TRS leader Rajanala Srihari distributes liquor bottles and chicken to locals in Warangal ahead of Telangana Chief Minister K Chandrasekhar Rao launching a national party tomorrow. | reported by news agency ANI pic.twitter.com/BrYUGSt9nA
— NDTV (@ndtv) October 4, 2022
سری ہری نے کہا کہ اس سے قبل انہوں نے کے سی آر کے وزیر اعظم بننے اور کے ٹی آر کے ریاستی پارٹی صدر بننے کے لیے خصوصی پوجا بھی کی تھی۔واضح رہے کہ کے سی آر پہلے ہی بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کو متحد کرنے کا ارادہ ظاہر کر چکے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ ایک قومی پارٹی کا آغاز کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی آر ایس دسہرہ کے دن یعنی 5 اکتوبر کو صبح 11 بجے تلنگانہ بھون میں ایک عام اجلاس منعقد کرے گی۔ اس دوران سی ایم کے سی آر اپنی قومی پارٹی کے نام کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کے مطابق کے سی آر 9 اکتوبر کو دہلی میں ایک جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے اور اپنے قومی ایجنڈے کی تفصیلات کا انکشاف کریں گے۔
تلنگانہ پی سی سی مہم کمیٹی کے صدر اور سابق رکن پارلیمنٹ مدھو گوڑ یاشکی نے کے سی آر کو نشانہ بنایا ہے۔ تلنگانہ کے سی ایم کی جانب سے قومی پارٹی بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کے عوام کو دھوکہ دیا ہے اور اب وہ ملک کے عوام کو دھوکہ دینا چاہتے ہیں۔ یہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کا ایک حربہ ہے۔