تلنگانہ کے عادل آباد ضلع کا نوجوا ن امریکہ میں جھیل میں غرق

تازہ خبر تلنگانہ

تین دن بعد نعش دستیاب
حیدرآباد:14؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے ضلع عادل آبا د سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی امریکہ میں موت واقع ہوگئی۔عادل آبا دضلع کے ایچوڑہ منڈ ل میں بوری گرام موضع سے تعلق رکھنے والا نہار ریڈی امریکہ کی ایک جھیل میں حادثاتی طور پر گرنے موت واقع ہوگئی۔

یہ واقعہ تاخیرسے منظر عام پر آیا بتایا جاتا ہے کہ نہار ریڈ ی اتوار کی شام کی امریکہ کے شمیش جھیل میں حادثاتی طو رپر گرنے سے غرق ہوگیا۔ نہار ریڈی کی غرق ہونے کے اطلاع کے ساتھ ہی عہدیداران فوراً پہنچ کر نہار ریڈی کی تلاش شروع کردی تاہم وہ ناکام رہے۔

تاہم دو دن بعد حکام نے نہار ریڈی کی نعش کو دوسوفٹ کی گہرائی سے نکالا گیا۔جس کے بعد متعلقہ حکام نے نہارریڈی کی موت کی اطلاع اسکے افراد خاندان کو پہنچائی۔نہار ریڈی امریکہ میں سافٹ ویر انجینیئر تھا

امریکہ میں نہار ریڈی کی موت کی اطلاع سے موضع میں اور خاندان میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔بتایا جاتا ہے کہ نہار ریڈی کی چھ ماہ قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اسکی اہلیہ چھ ماہ کی حاملہ ہے۔ نہار ریڈی کی موت سے پورےخاندان پر ماتم چھا گیا