حامیوں سے رائے مشورہ کے بعد ہی حتمی فیصلہ۔ایل رمنا
حیدرآباد ۔15جون
(زین نیوز)
تلنگانہ تلگودیشم پارٹی کے صدر ایل رمنا کی جلد ہی حکمران جماعت میں شمولیت کی اطلاعات ہیں تاہم انہوں نے آج واضح کیا کہ انہوں نے اس خصوص میں ہنوز کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور وہ اپنے حامیوں سے رائے اور مشورہ لینے کے بعد ہی حتمی فیصلہ کریں گے۔
ایل رمنا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سیاست میں توقع کے مطابق تبدیلیاں آرہی ہیں۔صدر تلنگانہ تلگو دیشم ایل رمنا نے اس بات کی وضاحت کر دی کہ یہ ٹی آر ایس میں یا کسی اور دوسری سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے ہیں بلکہ یہ تلگو دیشم میں ہی برقرار رہیں گے اور ان کا پارٹی چھوڑنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کہ میرے پارٹی چھوڑنے سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ۔
پارٹیاں وقتاً فوقتاً صورتحال کاجائزہ لے رہی ہیں۔ اس کے پیش نظر برسر اقتدار جماعت ٹی آر ایس کے علاوہ بی جے پی نے ان کو پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔این ٹی راما را¶ اور چندرا بابو نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ تلگودیشم نے ان کو وزیر اور ایم پی کے عہدے دیئے۔ انہوں نے کبھی عہدوں کی مانگ نہیں کی بلکہ عوام کے لئے کام کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رشتــــــــوں کو ٹوٹنے سے بچـــــــائیں 🔹 اصــــــلاح معاشـــــــــرہ
ایل رمنا نے کہاکہ پارٹی کی تبدیلی کے تعلق سے ٹی آر ایس سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے سوشیل میڈیا میں ان کے تعلق سے آنے والی اطلاعات کو غلط قرار دیا اور کہا کہ ہر کسی کے خیالات معلوم کرنے کے بعد ہی وہ فیصلہ کریں گے۔ ایل رمنا نے کہا کہ ٹی آر ایس سے ان کو کوئی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔ا
نہوں نے پیر کے روزدیئے گئے اپنے بیان میں کہا کہ یہ تلگو دیشم میں برقرار رہتے ہوئے عوام اور سیاسی خدمت جاری رکھیںگے ۔انہوں نے بتایا کہ اپنی زندگی میں جب سے سیاست میں قدم رکھا کئی ایک عہدوں پر فائز رہتے ہوئے عوام کی خدمت انجام دی اس لئے اب انہیں کسی سیاسی عہدے کی خواہش نہیں رہی۔
