توہم پرست‘ سنگ دل ماں نے چھ ماہ کی معصوم کو گلا کاٹ کر پوجا کی بھینٹ چڑھادیا

بین الریاستی تازہ خبر

سوریہ پیٹ:16؍اپریل
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ ریاست کے سوریا پیٹ ضلع میں توہم پرستی کا شکار ایک سنگ ماں نے اپنی چھ ماہ کی معصوم کو پوجا کی بھینٹ چڑھایا دیا یہ دل سوز واقعہ سوریہ پیٹ ضلع کے موتے منڈل میں میکالہ پاٹی تانڈہ موضع میں پیش آیا جہاں ایک سنگ دل ماں نے پوجا کی بھینٹ بناکر بھگوان کے سامنے اپنی چھ ماہ کی لڑکی کا گلا کاٹ کر قتل کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق تانڈے سے تعلق رکھنے والی بھانوت بھارتی کی محبوب آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے آٹھ سا ل قبل شادی ہوئی تھی اور شادی کے کچھ دنوں بعد علحدگی بھی اختیار کرلی تھی اور اپنے میکے واپس آنے کے بعد کرشنا نامی نوجوان کے دام الفت میں گرفتار ہوگئی تھی ‘

سرپرستوں نے کرشنا سے شادی سے انکار کرنے پر بھارتی نے خود کشی کی کوشش کی تھی جس کے بعد سرپرستوں نے دو سال قبل بھارتی کی کرشنا سے شادی کروادی۔
چھ ماہ قبل ان کے یہاں ایک بیٹی تولد ہوئی ۔ بھارتی روزانہ یوٹیوب پر مذہبی روحانی ویڈیوز دیکھتی تھی اور عجیب و غریب سلوک کررہی تھی اور اپنے آپ کو بھگوان شیوا سمجھنے لگی تھی

حالیہ دنوں موضع کے آئے ہوئے ایک سادھو نے کہا تھاکہ  بھارتی پر سانپ کا سایہ وارد ہوا ہے جس کے بعد بھارتی کا ذہنی توازن اور بھی بگڑ گیا تھا اور زیادہ تر وقت وہ پوجا میں گذار دیتی شوہر اور بچے کی مناسب دیکھ بھال نہیںکرتی تھی
آج جب بھارتی کا شوہر کرشنا کام پر سوریہ پیٹ گیا ہوا تھا اور ساس سسر کھیتی باڑی کے لئے گئے ہوئے تھے کہ اس نے اپنی چھ ماہ کی بیٹی کو بھگوان کی تصویر کے سامنے رکھ کر تیز دھار چھری سے اس کا گلاکاٹ دیا اور شدید خون بہنے کے بعد معصوم تڑپ تڑپ کر ڈم تور گئی

جس کےبعد بھارتی اپنے میکے چلی گئی جہاں اسکے والدین کی جانب سے معصوم کے تعلق سے دریافت کرنے پر بہکے بہکے باتیں کرنے اور غیر مناسب جواب دینے پر والدین کو شک وشبہ ہوا گھر جاکر دیکھا تو معصوم کی نعش خون میں لت پت پائی گئی
معاملہ سامنے آنے کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے مقام واردت پہنچ کر ایک مقدمہ درج رجسٹرر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا
مقامی افراد کے مطابق بھارتی نے بی ایس سی ‘ بی ایڈ کیا تھا اور پانچ سال قبل اس نے سب انسپکٹر اور کانسٹبل کے ملازمت کی تیار بھی کی تھی
حالیہ دنوں ایک آنگن واڑی ورکر کے گھر جاکر جا ن سے مارنے کی بھی دھکمی دی تھی
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی کا دماغی توازن ٹھیک نہ رہنے کہ وجہ سے یہ واردات ہوئی ہے