جبل پور میں ہولی کے دوسرے دن کورونا کے161 نئے معاملات درج

تازہ خبر قومی

جبل پور :30؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
مدھیہ پردیش ریاست کے جبل پور میں کورونا کی دوسری لہرکا قہر جاری ہے ۔ ہولی کے دوسرے دن 161 نئے مثبت معاملات درج ہوئے  ہیں
جو پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران پیر کی شام 6 بجے سے منگل کی شام 6 بجے تک کورونا کے ٹیسٹ کے لئے 1728 نمونے کی جانچ کی گئی ہےجن میں161 افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے
گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاعات سمیت جبل پور میں کورونا سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے مریضوں کی تعداد 265 ہوگئی
ہے۔ جبل پور میں کورونا کے فعال معاملات 1234 ہیں۔ آج 1501 افراد کے نمونے کورونا کے معائنہ کے لیے لئےگئے ہیں۔
منگل ، 30 مارچ کو 99 افراد کو کورونا سے صحت مند ہونے کے بعدڈسچارج کردیا گیا ہے۔کورونا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد99 ہے اسطرح جملہ تعداد 17 ہزار 506 ہوگئی ہے
وہیں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 19 ہزار 500ہوگئی، ان میں کورونا سے تعلق رکھنے والے 161 متاثرہ افراد بھی شامل ہیں۔