جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا کامیاب اختتام

تازہ خبر تلنگانہ

10/نومبر تک کاماریڈی ضلع کے تمام منڈل کے کمیٹوں کا انتخاب عمل میں آئے گا
کاما ریڈی
( پریس نوٹ )
محمد فیروزالدینپریس سکریٹری جمعیتہ علماء ضلع کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق ممبر سازی مہم کے اختتام پر جائزہ اجلاس بصدارت خادم ملت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ منعقد ہوا کاماریڈی شہر میں جمعیتہ علماء ہند کے ممبران وکارکنان اور بالخصوص علماء آئمہ حفاظ کرام نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا گھر گھر پہنچ کر احباب کو جمعیۃ علماء ہند کی اغراض و مقاصد سے واقف کروا کر جمعیتہ علماء ہند کے ممبر سازی رسید پر دستخط حاصل کئے

صدر اجلاس نے شہر کاماریڈی کے علاوہ منڈل کی کارکردگی کا جائزہ لے کر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے واحسان ہے کہ ذمہ داران وکارکنان ممبر سازی مہم کے ذریعے گھر گھر پہنچ جمعیت علماء کے صدر محترم حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب مدظلہ العالی کی و جماعت کی جانب سے کی جانے والی خدمات سے واقف کروایا ۔

انشاءاللہ اسی طرح ضلعی سطح پر کام کو انجام دینے کی بھرپور کوشش کے لئے ضلع کے تمام منڈلس میں یونٹ کا قیام عمل میں آئیگا صدر محترم نے جمیعۃعلماء کاماریڈی کی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی الحاج محمد ذاکر حسین نے کہا کہ جمعیتہ علماء ہند بے غرض ہو کر قوم و ملت کے مفاد میں کام کرنے والی بزرگوں کی جماعت ہے اس جماعت کا سیاست سےکوئی تعلق نہیں ہے انسانیت کی بنیاد پر لوگوں کو جوڑے رکھنا ہے جمہوریت اور آئین کی حفاظت کے لیے مستقل سرگرداں رہی ہے ہر چھوٹے بڑے تقاضے کو پورا کرتے ہوئے آرہی ہے

الحاج سیدعظمت علی جنرل سیکرٹری جمعیتہ علماء کاماریڈی نے منڈل میں جمعیۃ یونٹ کے لئے لائحہ عمل سے واقف کروایاحافظ محمد یوسف حلیمی انورمیر فاروق علی مولانا مفتی عمران خان صاحب نے شہر کی یونٹ کے انتخابات کے لئے ذمہ داری کے ساتھ جلد از جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گے تری پورہ میں اسلام پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں گستاخی مسلمانوں و مساجد کی بے حرمتی و مالی نقصانات پر اجلاس نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا

مولانا نظرالحق قاسمی نائب صدر مولانا منظور عالممظاہری صدر منڈل کاماریڈی حافظ محمد عدنان ذاکر حسینی حافظ محمد تقی الدین منیری حافظ محمد عبدالحلیم نقشبندی محمد عبدالرحمن احمد حسین صاحب صدر مسجد بلال کے علاوہ مدینہ حلقہ کے صدر جناب عبدالقیوم صاحب نور حلقہ کے صدر جناب محمد حنیف صاحب حلقہ بلال کے صدر شیخ اسماعیل صاحب کے علاوہ دیگر موجود تھے حافظ محمد یوسف حلیمی انورکی قرآت حافظ سعود صاحب کی نعت سے جلسہ کا آغاز ہوا حافظ سردار خان صاحب کی دعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا میر مبشر علی عامر آرگنائزر حج سوسائٹی ورکن جمعیتہ علماء کاماریڈی نے مہمانوں کا استقبال کیا