جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم میں حصہ لینے عامۃ المسلمین سے حافظ محمد فہیم الدین منیری کی پر خلوص گذارش
کاما ریڈی:5؍جولائی
(زین نیوز)
ملک و ملت کی محافظ قدیم جماعت جمعیۃ علماء ھند جسکو مجاہدین آزادی ھند نے قائم کیا آج حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی قیادت و صدارت میں ملک عزیز بھارت کے چپہ چپہ میں اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی نے ممبر سازی مہم کے سلسلے میں پریس نوٹ جاری کیا ۔
جمعیۃ علماء ہندچونکہ ایک اصولی اور دستور جماعت ہے، جسے عظیم ہستیوں کی سرپرستی حاصل رہی ہے جس کے کارنامے اور خدمات تقریبا ایک صدی پر محیط ہیں، جس کی شناخت آزادئ ہند میں نمایاں کردار اور قربانی سےہے،جس کی پہچان ایک قومی نظریہ،امن عالم کی علم برادری اور انسانیت کی بہی خواہی سے ہے، جس نے آزادی ہند کے بعد فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف طویل مدتی جدوجہد کے ذریعے مظلوم اور کمزور مسلمانوں کے تحفظ اور ان کے حقوق کی بازیابی کے لیے بے مثال تگ ودو اور قربانیاں پیش کی ہیں،
جس نے دہشت گردی اور فسادات کے الزام میں جیل میں بند بے قصوروں افراد کے مقدمات کی مضبوط پیروی کر کے انہیں رہاکرایاجوپروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلباء کواسکالرشپ دیتی ہے، عائلی قوانین کے تحفظ کے لیے مسلسل کوشاں رہتی ہے، خدمت خلق میں سب سے پہلے پہنچ جاتی ہےتحریک اصلاح معاشرہ کے ذریعہ ملت کے سدھار کی مستقل کوشش کرتی ہے وغیرہ وغیرہ، آج بھی ہر موڑ پر ملک و ملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے
،ایسی باوقار بااعتماد بزرگوں کی قائم کردہ جماعت جس پر اللہ کی مدد و نصرت شامل ہے آپ سے درخواست ہے کہ آپ جمعیتہ علماء ہند کی ممبر سازی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس کو مزید مضبوط کریں٫٫ آپ اپنے مقام و محلہ کے علاوہ اطراف و اکناف کیے احباب کو ترغیب دلا کر جمعیۃ علماء ھند کا ممبر بنائیں
نوٹ: جمعیۃ علماء ہندکی دستور اساسی کے دفعہ (11) کے مطابق,( الف )ہر مسلمان (مرد عورت) جمعیتہ علماء ہند کا ممبر بن سکتا ہے جو شرعاً عاقل و بالغ ہو ( 18 سال کی عمر کو پہنچ گیاہو) اور جس کو جمعیتہ علماء ہند کے اغراض و مقاصد سے طرح اتفاق ہو اور وہ فارم ممبری پر دستخط کرے،(ب) جمعیتہ علمائے ہند کی ممبری فیس2 روپے ہوگی_یعنی ممبرسازی رسید کی قیمت صرف دو روپے ہے جس کو حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے علاقے میں جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں،وہ آپ کی 2 روپے کی رسید بنائیں گے اور آپ جمعیۃ علماء ہند کے ابتدائی ممبر بن جائیں گے
انشاء اللہ تعالی ٰکاماریڈی واطراف کے احباب سے گذارش کی جاتی ہے کہ دفتر جمعیۃ علماء مسجد نور ضلع کاماریڈی تلنگانہ الھند سے رسائد حاصل فرمالیں تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائیں الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی 96181567869848787553