جمعیۃعلماء کاماریڈی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس

تازہ خبر تلنگانہ

جمیع ذمہ داران، کارکنان و ممبران جمعیۃ کاماریڈی سے بہ پابندی وقت شرکت کی گذارش ہے۔
کاما ریڈی :31؍جولائی
(پریس نوٹ)
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران، کارکنان و ممبران کا ماہانہ مشاورتی اجلاس حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی کی صدارت میں مؤرخہ 22/ ذی الحجہ 1442ھ مطابق 2 اگسٹ2021ء بروز پیر بعد نماز مغرب بمقام مسجد محمود اشرف سیلانی بابا کالونی کاماریڈی انشاء اللہ منعقد ہوگا،

جس میں ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کارکنان و والینٹرس کا تعین کارکردگی کا جائزہ اسکے علاوہ دیگر اہم امور باجازت صدرمحترم پرانشاء اللہ طئے پائیں گے۔

لہذا جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے تمام ذمہ داران، کارکنان وممبران سے اس اہم ماہانہ مشاورتی اجلاس میں بہ پابندی وقت شرکت کی پرخلوص گزارش ہے۔
الداعی: الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی 9618156786- 9848787553