جمعیۃ علماء اکابر علماء کی قربانیوں کا ثمرہ

تازہ خبر تلنگانہ

جمعیۃ علماء حلقہ امیر پیٹ کا انتخابی اجلاس
، جناب عبدالحفیظ صاحب صدر، جناب ضمیر صاحب جنرل سکریٹری منتخب۔

 حیدرآباد:24؍فروری
(پریس نوٹ)
جمعیۃ علماء اکابر علماء کی قربانیوں کا ثمرہ ہے، جس کی حفاظت ہماری اول اور عظیم ذمہ داری ہے، 19 فروری 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء بمکان ظہیرصاحب جمعیۃ علماء حلقہ امیرپیٹ کے انتخابات حافظ وسیم جاوید صاحب جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی صدارت میں عمل میں لائے گئے،

جس میں بحیثیت مبصر حافظ محی الدین صاحب نے شرکت کی، اور باتفاق آراء حضرت مولانا بدر الحسن صاحب کو جمعیۃ علماء امیر پیٹ کا سرپرست اور جناب عبدالحفیظ صاحب کو صدر جناب ضمیر صاحب کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا، نیز جناب محمد فاروق صاحب، محمد انور صاحب، محمد احمد شریف صاحب کو نائبین صدور، اور محمد نصیر صاحب، محمد عثمان صاحب،عبدالقادر صاحب کو سکریٹری، اور محمد فیروز صاحب کو پریس سکریٹری منتخب کیا گیا،

ایسے ہی مشیر اعلی کے لئے حافظ محمد یونس صاحب بالاتفاق منتخب ہوئے، جبکہ خازن کی حیثیت سے حافظ ثناء اللہ صاحب اور نائب خازن کی حیثیت سے حافظ عبد الکریم صاحب خدمات انجام دیں گے، اور اراکین کے لئے محمد عبد القدیر صاحب، شیخ عبیداللہ صاحب، محمد یوسف صاحب، محمد سمیر صاحب، حافظ شیخ رفیق صاحب، شیخ عبدالرؤف صاحب، محمد عمر صاحب کو نامزد کیا گیا ہے،

اس موقع پر حافظ عبدالرحمن صاحب، مولوی حامد صاحب، جناب ساجد صاحب، عبدالکریم صاحب، حافظ شفیق صاحب ودیگر موجود تھے، حافظ عبدالرحمن صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع میڈچل ملکاجگری کی دعاء پر یہ پروگرام اختتام کو پہونچا۔