جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد کے زیراہتمام  جلسۂ عام مقامِ سیرتِ مصطفیﷺ انسانیت کی نظر 

تازہ خبر تلنگانہ
حیدرآباد:۔ 23؍ستمبر
(ای۔میل)
حافظ سید احمد آصف پریس سیکرٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ حیدرآباد کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ امیرپیٹ حیدرآباد کے زیراہتمام ماہ میلاد شہہ کونینﷺ کی مناسبت سے عظیم الشان فقیدالمثال جلسۂ عام برائے مرد وخواتین بعنوان مقامِ سیرتِ مصطفیﷺ انسانیت کی نظر میں بتاریخ یکم اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ بعد نمازِظہر بمقام سویرا فنکشن ہال یوسف گوڑہ، حیدرآباد منعقد کیا جارہا ہے
جس کی صدارت عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا فرمائیں گےجبکہ بحیثیت مجموعی مہمان خصوصی نبیرۂ شیخ الاسلام حضرت مولانا سید اشہد رشیدی صاحب دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء اترپردیش کے علاوہ مقامی علماء کرام بالخصوص حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا، حضرت مولانا فصیح الدین ندوی صاحب صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، مولانا نصیر صاحب قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ شرکت کریں گے
، ایسے ہی جناب عبدالماجد صاحب انجینئر خازن سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، حافظ وسیم جاوید صاحب جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، جناب شیخ حفیظ صاحب صدر جمعیۃ علماء امیرپیٹ، مولانا مصور حسین ندوی صاحب نائب صدر جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ، جناب سید بشیر صاحب (لیڈر) و کارکن جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ، جناب محمد چاند پاشاہ صاحب معتمد مسجد اعراج و کارکن جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ، بحیثیت مدعوئین خصوصی شریک اجلاس رہیں گے ان شاء اللہتمام عاشقان رسولﷺ سے اس مبارک پرنور اجلاس میں شرکت کی اپیل ہے۔