میڈچل
(پریس نوٹ)
مولوی عبدالغنی صاحب پریس سکریٹری جمعیۃ علماء میڈچل کی اطلاع کے مطابق مدرسہ عربیہ منیر الاسلام جواہر نگر میڈچل میں بتاریخ 9 نومبر 2021 بروز منگل صبح 11 بجے جمعیۃ علماء منڈل میڈچل کے انتخابات حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری تلنگانہ وآندھرا کی نگرانی میں عمل میں آئے، جس میں حافظ عبدالرحمن صاحب حلیمی کو صدر منتخب کیا گیا، جبکہ جنرل سکریٹری کے لئے جناب محمد جہانگیر صاحب کا انتخاب عمل میں آیا،
اسی طرح نائبین صدور کے لئے مولانا ایوب صاحب، جناب جاوید صاحب، اور سکریٹری کے لئے مولانا احسان صاحب، حافظ صابر صاحب، حافظ کلیم صاحب، نیز خازن کے لئے مولانا عارف صاحب کو، پریس سکریٹری کے لئے مولوی عبدالغنی صاحب کو طئے کیا گیا، اراکین میں جناب عمر صاحب، نظام بھائی، جناب غوث صاحب، عظمت صاحب، یونس صاحب، سلمان صاحب، الیاس صاحب، عبدالستار صاحب، سبحانی صاحب، جہانگیر صاحب، سید بابر علی صاحب کے اسمائے گرامی نامزد کئے گئے،

انتخابات کے بعد حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سکریٹری تلنگانہ وآندھرا نے خطاب کیا اور کہا کہ جمعیۃ علماء ہند ایک اصولی تنظیم ہے، جس کے عہدیداران کا انتخاب ضابطہ کے تحت ہوتا ہے، یقینا جمعیۃ علماء ہی وہ نمائندہ تنظیم ہے، جو ملت اسلامیہ کے تمام تقاضوں کو پوری کرنے کی اہلیت، اور ملت کو متحد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، کہ جمعیۃ علماء کے قیام کے وقت ملک کے سیاسی افق پر ’’خلافت تحریک ‘‘ کی گونج تھی، اور ترکِ موالات کی تحریک خلافت کے بینر تلے ہی اٹھی تھی،
جس میں جمعیۃ علماء ہند نے بھر پور حصہ آزادی کی جدو جہد کے ساتھ تنگ نظری اور علیٰحدگی پسندی کے خلاف ایک طویل اور صبر آزما جنگ لڑی، بالآخر ملک آزاد ہوا، مگر جمعیۃ علماء ہند کی منشاء کے بر خلاف تقسیم بھی ہوگیا، جس سے دلبرداشتہ ہوکر جمعیۃ علماء ہند نے مسلمانانِ ہند کی سرگرم سیاسی قیادت سے کنارہ کشی اختیار کرکے دینی اور رفاہی میدان اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس پر وہ آج بھی پوری پامردی کے ساتھ گامزن ہے؛ حافظ شیخ جہانگیر فیضی حلیمی صاحب کی دعا پر پروگرام اختتام کو پہونچا۔