جمعیۃ علماء منڈل گاندھاری میں یونٹ کا انتخاب

تازہ خبر تلنگانہ

جناب عبدالستار صاحب صدر منڈل گاندھاری، مولانا حافظ سعید احمد حلیمی جنرل سکریٹری منتخب۔
حیدرآباد
(پریس نوٹ)
گاندھاری منڈل میں جمعیۃ علماء کی انتخابی نشست میں بصدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری حفظہ اللہ صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی منعقد ہوئی ، اور گاندھاری منڈل کے عہدیداروں کا الیکشن کروایا اس اجلاس میں محمد عبدالقیوم بھائی صدر جمعیۃ حلقہ مدینہ، سید احمد صاحب رکن جمعیۃ، محمد انور بھائی رکن جمعیۃ بحیثیت مشاہدہ کے پہونچے، نو منتخب عہدیداروں کی تفصیل اسطرح ہے،

گاندھاری منڈل کے صدر کی حیثیت سے محمد عبدالستار صاحب اور جنرل سکریٹری کے لئے حافظ سعید صاحب منتخب، نائبین صدورمیں مولانا نواز صاحب، حافظ کلیم صاحب، سکریٹریز کے لئے سید ذاکر، بابا بھائی گنڈیویٹ کو منتخب کیا گیا،

اراکین کیلئے محمد جلیل، محمد اسماعیل، شیخ خلیل، اسعد بن علی، حافظ احمد و دیگر ذمہ داران کو جمعیۃ علماء منڈل گاندھاری حیثیت سے منتخب کیا گیا بعد انتخابات کے حافظ فہیم الدین منیری نے کہا کہ جمعیۃ علماء یہ اکابر کا ہمارے لئے ورثہ ہے اس ورثہ کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور اسکی حفاظت تب ہی ممکن ہے جب ہم اس سے وابستہ ہو کر قوم کی خدمت کریں گے، حافظ سعید صاحب نے گزشتہ ٹرم کی کارگزاری پیش کی جس پر سبھی نے جوشی کا اظہار کیا،