نظام آبادـ:24؍ڈسمبر
(زین نیوز)
ملک کی سب سے باوقار منظم جماعت جمعیۃ علماء نے باضابطہ اصلاح معاشرہ کمیٹی تشکیل دے کر سماج اور معاشرہ سے برائیوں اور بدعنوانیوں کا خاتمہ کرنے کے لےء سرگرم ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے آج بعد نماز جمعہ مکہ مسجد احمد پورہ کالونی میں منعقدہ شعور بیداری پروگرام اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئےکیا اور نوجوانان نظام آباد سے اپیل کہ کہ وہ صالح معاشرہ اور اچھی سوسائٹی کی تشکیل کے لےء اپنے آپ کو پیش کریں
انسداد جرائم اور معاشرہ کے سدھار کے لےء جناب مولاناحافظ پیر شبیر صاحب صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا نے منڈل منڈل شعور بیداری پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لےء الحاج حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری کوشاں ہیں اور محنت کررہے ہیں
اس موقع پر مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء نے کہا کہ سماج میں ایسی بہت ساری برائیاں جنم لے رہی ہیں جن سے ہمارے دین ومذہب پر دشمنان اسلام آسانی سے انگلی اٹھارہے ہیں اس کے لےء ہمیں اپنے آپ کو اسلامی طرزندگی اختیارکرتے ہوے رسم ورواج اور دیگر موقعوں پر ہونے والی خرابیوں سے اجتناب کرنا لازمی ہے
اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلعی سکریٹری مفتی عبدالمبین قاسمی نے کہا کہ ان شاء اللہ محلہ واری سطح پر مساجد کمیٹی کے ذمہ داران اور علماء وائمہ کرام کے ہمراہ بہت جلد ایک کانفرنس کہ جاے گی جس میں ملک وملت اور قوم مسلم کے سدھار اور نوجوانوں کے اوقات کے صحیح استعمال کے حوالہ سے مشاورت کرکے جمعیۃ علماء کے تحت کوی لائحہ عمل تیارکیا جاے گا تاکہ ہم اپنے بچوں کے لئے ایک بہتر مستقبل بناسکیں
جمعیۃ علماء نظام آباد کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ شعور بیداری مہم
مولاناارشد علی قاسمی نے کہا کہ آج شراب نوشی کرکٹ میچ ودیگر کھیلوں پر سٹہ اور روزمرہ مزدوری کرنے والا طبقہ مٹکہ بازی ودیگر برائیوں مکں اپنی دولت لگاکر زندگیوں کو داؤ پر لگارہے ہیں حقہ نوشی کو ایک فیشن تصور کیاجارہا ہے نیاسال منانے کی تیاریاں کررہے ہیں یہ سب غیر اسلامی وغیر اخلاقی رواج ہیں جن سے معاشرہ کو پاک کرنا ہماری اور آپ کی ذمہ داری ہے ہم سب مل کر اس طرح محلہ محلہ محنت کریں تو ان شاء اللہ برائیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا
اس موقع پر صدربیت المال سوسائٹی جناب یحیی ظفرمالک بجلی بیڑی مولانااعجاز قاسمی مولانا مبین قاسمی مولانا قمر الدین قاسمی مولاناعبدالناصر قاسمی مولاناالماس قاسمی حافظ عامر حافظ عبدالولی حافظ ابراہیم حافظ نسیم اللہ غازی مولاناصادق قاسمی حافظ عقیل الدین اور شہر کے دیگر علماء کرام وحفاظ عظام نے شرکت کرتے ہوے اصلاح معاشرہ مہم کو کامیاب بنانے کی خواہش ظاہر کی
