جمعیۃ علماء ھند کی ممبر سازی مہم کو کامیاب بنانے جمعہ کے خطاب میں جمعیت علماء ھند کی خدمات سے مصلیان مساجد کو واقف کروانے آئمہ مساجد سے حافظ محمد فہیم الدین منیری کی اپیل
کاما ریڈی:4؍اگسٹ
(پریس نوٹ)
( )ملک وملت کی محافظ قدیم جماعت جمعیۃ علماء ہند جسکو مجاہدین آزادیِ ہند نے قائم کیا جو آج امیر الہند صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم کی قیادت وصدارت میں ملک عزیز بھارت کے چپہ چپہ میں اپنی بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے، جمعیۃ علماء ہند چونکہ ایک اصولی اور دستوری جماعت ہے، جسے اکابر اور عظیم ہستیوں کی سرپرستی حاصل رہی ہے، جس کے کارنامے اور خدمات تقریباً ایک صدی پر محیط ہیں، جس کی شناخت آزادیِ ہند میں نمایاں کردار اور قربانی سے ہے، جس کی پہچان ایک قومی نظریہ، امن عالم کی عَلمبرادری اور انسانیت کی بہی خواہی سے ہے، ایسی باوقار بااعتماد بزرگوں کی قائم کردہ جماعت جس پر اللہ کی مدد ونصرت شامل ہے،
اور جس نے آزادیِ ہند کے بعد فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف طویل مدتی جدوجہد کے ذریعہ مظلوم اور کمزور مسلمانوں کے تحفظ اور انکے حقوق کی بازیابی کے لئے بے مثال تگ ودو اور قربانیاں پیش کی ہیں،

جس نے دہشت گردی اور فسادات کے الزام میں جیل میں بند بے قصور افراد کے مقدمات کی مضبوط پیروی کرکے انہیں رہا کرایا۔
پروفیشنل تعلیم حاصل کرنے والے غریب طلباء کو اسکالر شپ دیتی ہے،
عائلی قوانین کے تحفظ کے لئے مسلسل کوشاں رہتی ہے،
خدمتِ خلق میں سب سے پہلے پہنچ جاتی ہے،
تحریک اصلاح معاشرہ کے ذریعہ ملت کے سدھار کی مستقل کوشش کرتی ہے وغیرہ وغیرہ،
آج بھی ہر موڑ پر ملک وملت کی رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے،
نیز ریاست تلنگانہ وآندھرا میں اکابر کے منظور نظر عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب مدظلہ کی صدارت میں جمعیۃ علماء منظم انداز میں کام کر رہی ہے اکابرین کے ہدایات کے مطابق ضلع کاماریڈی میں جمعیۃ علماء ہند بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے۔
آپ تمام مصلیانِ کرام سے گذارش کیجاتی ہے آپ نماز کے بعد جاتے ہوئے جمعیۃ علماء کے ممبر بن کر جائیں، مزید دوست احباب اور اپنے مقام ومحلہ کے علاوہ اطراف و اکناف کے احباب کو ترغیب دلا کر جمعیۃ علماء ہند کا ممبر بنائیں۔

نوٹ: جمعیۃ علماء ہند کی دستورِ اساسی کے دفعہ (11) کے مطابق:
(الف) ہر مسلمان (مرد وعورت) جمعیۃ علماء ہند کا ممبر بن سکتا ہے، جو شرعاً عاقل و بالغ ہو (18 سال کی عمر کو پہنچ گیا ہو) اور جس کو جمعیۃ علماء ہند کے اغراض ومقاصد سے پوری طرح اتفاق ہو اور وہ فارم ممبری پر دستخط کرے،(ب) جمعیۃ علماء ہند کی ممبر فیس 2 روپئے ہے، (یعنی ممبرسازی رسید کی قیمت صرف دو روپئے ہے) جس کو حاصل کرنے کے لئے آپ اپنے علاقے میں جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں، وہ آپ کی 2 روپئے کی رسید بنائیں گے، جس سے آپ جمعیۃ علماء ہند کے ابتدائی ممبر بن جائیں گے، انشاء اللہ تعالیٰ
کاماریڈی واطراف کے احباب سے گذارش کیجاتی ہے کہ دفتر جمعیۃ علماء مسجد نور ضلع کاماریڈی تلنگانہ الہند سے رسائد حاصل فرمالیں

جمعیۃ علماء ہند کے اغراض ومقاصد
(الف) اسلام، شعائر اسلام اور مسلمانوں کے ماثر وعبادت گاہوں کی حفاظت۔
(ب) مسلمانوں کے مذہبی، تمدنی، تعلیمی اور اقتصادی حقوق کا حصول وحفاظت۔
(ج) مسلمانوں کی مذہبی تعلیمی، اخلاقی اور معاشرتی اصلاح۔
(و) ایسے اداروں کا قیام جو مسلمانوں کی تعلیمی تہذیبی اور معاشرتی (سوشل) زندگی کی ترقی و استحکام کا ذریعہ ہوں۔
(ہ) اسلامی تعلیمات کی روشنی میں انڈین یونین
کے مختلف فرقوں کے درمیان میل جول پیدا کرنا اور اس کو مضبوط کرنے کی کوشش کرنا۔
(و) علوم عربیہ واسلامیہ کا احیاء اور زمانہ حال کے مقتضیات کے مطابق نظام تعلیم کا اجراء۔
(ز) تعلیمات اسلامیہ کی نشر واشاعت
(ح) اسلای اوقاف کی تنظیم
وحفاظت۔
تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائیں۔
الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی، 9618156786
محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی، 9848787553