جمعیۃ علماء ہند کےمرکزی ریاستی اورسٹی صدور کے حسن انتخاب پر جمعیۃ علماءضلع نظام آباد کی جانب سےتہنیت

تازہ خبر تلنگانہ

میں بھی حاضر تھا وہاں
خصوصی رپورٹ
ازقلم : عبدالقیوم شاکر القاسمی
جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد تلنگانہ
5/سپٹمبر 2021بروز اتواربمقام ٹی ایم جی فنکشن ہال شاہین نگر حیدرآباد یاستی جمعیۃ علماء کے انتخابات عمل میں آے جس میں بحیثیت مبصر مرکزی صدرجناب حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی جانشین فداے ملت نے شرکت کی اور اپنے قیمتی مواعظ سے نوازا اور حالات حاضرہ کا حسن عمل وحسن کردار سے مقابلہ کرنے کی بات کہی نیز پورے ملک کے مسلمانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ ہمیں مایوسی سے باہر آنے کی ضرورت ہے

اس موقع پر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے جملہ 40اراکین منتظمہ بشمول صدروجنرل سکریٹری نے قافلہ کی شکل میں حیدرآبادپہونچ کر اپنی تائید پیش کی اور نومنتخبہ مرکزی صدر حضرت مولانا محمود اسعد مدنی ریاستی منتخبہ صدر الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب اور سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے نومنتخبہ صدرحضرت مولاناعبدالقوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم سے خصوصی ملاقات کرتے ہوے دلی مبارکباد دی اور تینوں حضرات اکابر علماء کرام کی شال پوشی کرتے ہوے نیک تمناؤں اور درازی عمر کی دعائیں دیں

اس قافلہ کی قیادت مولاناسید سمیع اللہ صدرجمعیۃ علماء ضلع نظام آباد نے کرتے ہوے تمام ہی منڈلوں کے صدور کاشکریہ اداکیا مولانا عبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مولاناارشد علی قاسمی سکریٹری مفتی عبدالمبین قاسمی ایکٹیوممبر حافظ مفخم ملاقات کرتے ہوے جمعیۃ علماء نظام آباد کے کام اور اراکین کی محنتوں کو سامنے رکھتے ہوے دعاؤں کی خواہش ظاہر کی اور شہر نظام آباد تشریف آوری کے لئےگذارش کی جس پر قائدمحترم نے حامی بھرتے ہوے نوجوان علماء کے جذبات کو سراہا اورکہاکہ اب وقت آگیا ہیکہ ہم اپنے حسن عمل اور حسن کردارسے قوم وملت کے دلوں کوجیتیں اورنوجوان علماء ہی کو آگے بڑھ کر ملک وملت اور اسلام ومسلمانوں کو سنبھالناہے

مسلمانوں کی بے حسی کوختم کرکے ان میں دینی معاشرتی تعلیمی اور سیاسی شعور بیدارکرنے کی ضرورت ہے مزید کہا کہ اللہ پاک کا یہ دستور اور سنت اللہ رہی ہیکہ جو قوم عمل کرے گی اس کو لازمانفع پہونچے گا کامیابیاں مقدر ہوں گی اور جو قوم بے عمل ہوگی وہ روندی جاے گی اب فیصلہ ہمارے ہاتھ میں ہیکہ یا تو عملی میدان میں آکر کچھ کردکھائیں یا بے عمل رہ کر روندے جانے کے لےء تیاررہیں ہم اپنے اس مقدس ملک اور سرزمین کو اپنے لئے  دوہری نعمت تصور کریں کہ اللہ نے ہمیں ایک تو اسلام وایمان کی نعمت سے سرفراز فرمایا اور دوسرے اس ملک میں پیدا کیا جو ہمارے لےء عمل کامیدان ہے جہاں ہم اپنی قدرت بھر عمل کرکے دیگر اقوام ملک کو اچھا پیغام اور اچھا تاثر دے سکتے ہیں

لیکن افسوس کہ آج مسلم معاشرہ کے اکثر وبیشتر افراد بے حسی ولاپرواہی کی زندگی گذاررہےہیں جس کی وجہ سے آج حالات انتہای نازک ترین بنتے جارہے ہیں نیز کہا کہ کسی بھی قوم کی ترقی کا راز اس کی اپنی جماعت جمعیت اور مرکزیت سے وابستہ ہوتی ہے تنہا ایک فرد کچھ نہیں کرسکتا اس لئے جمعیۃ سے وابستہ ہوکر پورے اخلاص کے ساتھ مکمل جدوجہد کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے

ریاستی صدرمحترم کی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوے فرمایاکہ الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب نے گذشتہ 26 سال سے قریہ قریہ گاؤں گاؤں پہونچ کر محنت کی اور بہت سارے کارہاے نمایاں انجام دیں ہیں اس موقع پر الحاج حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری تلنگانہ وآندھرا نے گذشتہ میعاد کی مختصر مگر جامع رپورٹ پیش کرتے ہوے تمام ہی کاموں کی قابل ذکرروداد پیش کی کہ کن کن مراحل اور ملت اسلامیہ بلکہ پوری قوم کے لئے کیا کیا

فلاحی رفاہی دینی اصلاحی اور سیاسی کاموں کو انجام دیا اس کی تفصیلات پیش کی الحمدللہ دونوں ریاستوں کے صدور نے اسٹیج پر پہونچ کر کلی طور پر حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی آئندہ میعادی صدارت کہ پرزور تائید کی اوربحیثیت صدر تسلیم کیا اور پر عزم اندازمیں مزید کام کرنے کا اعلان کیا