جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ مظلوموں کی آواز پر لبیک کہنے والی تنظیم

تازہ خبر تلنگانہ

جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی کا انتخابی اجلاس علماء آئمہ حفاظ و خدام دین کے علاوہ شہریان کاماریڈی و ضلع کے یونٹوں کے ذمہ داران سے شرکت کی اپیل

حیدرآباد

(پریس نوٹ)

محمد فیروز الدین پریس سکریٹری جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند ہمیشہ مظلوموں کی آواز پر لبیک کہنے والی تنظیم ہے، آج بے شمار بے قصور مسلمانوں کی جیل سے رہائی ہورہی ہے تو اس وجہ سے کہ امیر الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب دامت برکاتہم اس معاملے پر باریک نگاہ بنائے ہوئے ہیں، اصل میں یہ جمعیۃ علماء ہمارے بزرگوں کی نشانی ہے،

اس کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، حضرت امیر الہند دامت برکاتہم کی ہدایت پر ملک کے گوشہ گوشہ میں ممبر سازی مہم چلائی گئی، ممبر سازی کے بعد پورے ملک میں جمعیۃ علماء ہند کے تمام یونٹوں کے انتخابات عمل میں لائے جارہے ہیں، ضلع کاماریڈی کے یونٹوں کا دائرہ وسیع اور انکی کارکردگی منظم ہونے کی وجہ سے الحمد للہ ممبر سازی اور منڈلوں کی یونٹیں وغیرہ امور وقت مقررہ پر تقریباً مکمل ہوچکے ہیں،

اب کاماریڈی ضلعی جمعیۃ علماء کا انتخابی اجلاس انشاء اللہ 19 نومبر 2021 بروز جمعہ بعد نماز مغرب مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور اندرا نگر کالونی کاماریڈی میں بصدارت عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین صاحب رحمانی وقاسمی مدظلہ العالی منعقد ہونے جارہا ہے، جس میں مبصر کی حیثیت سے مولانا محمد فصیح الدین صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا، حافظ محمد جہانگیر حلیمی نائب صدر سٹی صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، عالی جناب حافظ لئیق احمد خان صاحب صدر جمعیۃ علماء نظام آباد وسکریٹری جمعیت علماء ھند تلنگانہ وآندھرا شرکت فرمائیں گے۔

لہذا کاماریڈی ضلع کے تمام ذیلی یونٹوں اور منڈلوں کے جمیع علماء، ائمہ کرام، حفاظ عظام، وخدام دین، مساجد کمیٹیوں کے صدور، وراکین، وعمائدین شہر کاماریڈی کے علاوہ جمعیۃ علماء ہند کے ابتدائی ممبران سے بالخصوص شرکت کی پرخلوص گذارش کی جاتی ہے، بعد نماز مغرب مقامی جمعیۃ علماء کاماریڈی کا انتخاب عمل میں آئے گا انشاء اللہ۔ بعد نماز عشاء ضلعی جمعیۃ علماء ہند کاماریڈی کا انتخاب عمل میں آئے گا، قبل نماز عشاء طعام کا نظم بھی رہیگا۔

آپ سے دونوں انتخابات میں شرکت کی پرخلوص گذارش حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی، الحاج سید عظمت علی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء کاماریڈی نے کی ہے۔
مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔حافظ محمد یوسف حلیمی انور نائب صدر جمعیۃ علماء کاماریڈی۔
9848577257___9848787553