جمعیۃ علماء یونٹ دیوبند کے ایک وفد نے نومنتخب ناظم مولانا سید ازہر مدنی سے ملاقات کی 

تازہ خبر قومی
دیوبند، 14؍ ستمبر
(رضوان سلمانی) 
جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے مولانا سید ازہر مدنی کو ناظم منتخب کئے جانے پر آج جمعیۃ علماء یونٹ دیوبند کا ایک وفد دیوبند کے شہر صدر حاجی محمد یٰسین کی قیادت میں اور قاری محمد گلفام کی سربراہی میں مولانا سید ازہر مدنی کو مبارک باد دینے کے لئے مدرسہ تعلیم القرآن مدنیہ گنگوہ پہنچا اور انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ایک سپاسنامہ پیش کیا۔
  جس کے اندر جمعیۃ علماء دیوبند کے وفد نے اپنی دیرنہ خواہش کی تکمیل کا اظہار کیا کہ ہم خدامِ جمعیۃ علماء ہند ایک عرصہ سے امید لگائے ہوئے تھے کہ آپ کو یہ عہدہ ملے تاکہ جمعیۃ علماء ہند پورے ملک میں بھر پور ترقی کر سکے اور اصلاحِ معاشرہ کا نظام مستحکم ہو سکے، چونکہ اس وقت پورے ملک ہندوستان کے شہر و دیہات میں اصلاحِ معاشرہ کے تعلق سے سستی اور کاہلی برتی جا رہی ہے جبکہ معاشرہ کے جرائم بروز بڑھتے جا رہے ہیں ،
 معاشرے کے اندر منشیات ، جوا، سٹہ، شراب نوشی اور سگریٹ جیسی لت بالکل عام ہوتی جا رہی ہے، جب کہ معاشرے کا ایک ذ مہ دار طبقہ اِن منکرات کو دیکھ کر کے اپنے لبوں کو سی چکا ہے، ہمیں آپ کی ذات سے بھرپور امید ہے کہ آپ اصلاحِ معاشرہ کے پورے نظام کو گلی در گلی ، شہر در شہر اور ان شاء اللہ پورے ملک کے کونے میں اِس اصلاحِ معاشرہ کے جال کو علماء کرام کو ساتھ لے کر کے عام فرمائیںگے تاکہ ہمارے معاشرے سے یہ ساری برائیاں ختم ہو جائیں، اور اچھائیاں عام ہو جائیں،
مولانا ازہر مدنی ہمیں آپ سے یہ بھی امید ہے کہ آپ جمعیۃ علماء ہند کے مرکزی دفتر دہلی کے نظام کو بھی عمدہ سے عمدہ کرنے کی کوشش کریںگے، چونکہ جمعیۃ علماء ہند کا صدر دفتر واقع آئی ٹی او ، ون بہادر شاہ ظفر مارگ ، نئی دہلی ایک پورے ہندوستان کا مایہ ناز دفتر مانا جاتا ہے ، لیکن اُس کا نظام جس طریقے سے ہونا چاہئے اُس کردار کو آپ ہی اچھی طریقے سے نبھائیںگے،
ہمیں امید ہے کہ آپ تمام علماء کرام اور ذمہ داران اور عام مسلمانوں کو اپنی اچھی سوچ و فکر سے مطمئن فرماکر جمعیۃ علماء ہند کے اِس ایک سو تین سالہ کردار کو مزید جلہ بخشیںگے اور اِس چراغ کی روشنی کو مزید عام فرمانے میں دیگر حضراتِ اکابر جمعیۃ علماء ہند کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے مزید بلند فرمائیںگے۔اس وفد میں مولانا مفتی محمد اخلاق قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء  ہند دیوبند، محمد یوسف ممبر، حاجی محمد جوار، فخر الدین احمد انصاری ، اور مولانا مفتی خادم حسین قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء (ہند) دیوبند بطورِ خاص شامل تھے۔