جودھ پور:7؍مئی
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
16 سالہ بچی کے جنسی استحصال کے مجرم مبینہ خود ساختہ مذہبی رہنما آسارام باپو کی کورونا انفیکشن ہونے کے بعد ان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔
چہارشنبہ کی رات آسارام باپو کی حالت خراب ہوگئی تھی بخار اور سانس لینے میں دشواری کی شکایت کے بعد انہیں جودھ پور کے ایم ڈی ایم اسپتال کے آئی سی ایم میںشریک کروایا گیا تھا جہاں انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
جودھ پور سنٹرل جیل کے ذرائع کے مطابق ، آسارام کے نمونے دوسرے قیدیوں کے ساتھ جانچ کے لئے بھی لئے گئے تھے ، اور دو دن قبل ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
16 سالہ بچی کے جنسی استحصال کے الزام میں جیل جانے والے آسارام باپو کو کورونا مثبت ہونے کے بعد اسپتال کے انسٹی ٹینس کیئر سیل (آئی سی یو) بھیج دیا گیا تھا۔
خبرعام ہوتے ہی آسارام باپوکے پیروکار اسپتال پہنچ گئے ان میں سے کچھ نے تو یہاں تک مطالبہ کیا کہ اسے ایمس میں داخل کرایا جائے ، لیکن اسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ایسی کوئی ضرورت نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکٹر فخر الدین محمد ملت کے لئے فکر مند انسان تھے
کچھ پیرو کار اسپتال میں گھسنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔دو خواتین پیروکاروں کو بھی اسپتال میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے آسارام کے پیروکاروں کی کچھ گاڑیاں بھی قبضے میں لے لیں ہیں
ان کے پیروکار یہ مطالبہ بھی کر رہے ہیں کہ اسپتال انتظامیہ اور پولیس ان کی صحت کی تفصیلات ان کے ساتھ شیئر کریں
اس سے قبل ، آسارام نے درخواست کی تھی کہ انھیں صحت کی بنیاد پر ضمانت دی جائے ، کئی عدالتوں کے حلف نامے داخل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ متعدد بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
