جنسی ہراسانی کے معاملہ میں سب انسپکٹر کی گرفتاری و معطلی

تازہ خبر تلنگانہ

حیدرآباد:3؍ا گسٹ
(زین نیوز)
جنسی ہراسانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے مری پیڈا منڈل سب انسپکٹر سرنیواس ریڈی کو سینئر پولیس حکام نے معطل کردیا ہے۔ محبوب آباد ایس پی کوٹی ریڈی نے سرنیواس ریڈی کو معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیے ہیں

تفصیلات کے مطابق تلنگانہ ریاست کے محبوب آباد ضلع میں مری پیڈاکے سب انسپکٹر سرنیواس ریڈی پر ایک دلت خاتون ٹرینی سب انسپکٹرکےجنسی ہراسانی کا واقعہ ورنگل کمشنر پولیس سے شکایت کے بعد منظر عام پر آیا ۔

ایک دلت ٹرینی نے ایس آئی ورنگل سی پی سے شکایت کی تھی کہ ایس آئی نے پیر کی رات حادثاتی معائنہ کے نام پر سب انسپکٹر سرینواس ریڈی نے
اس کے ساتھ زیادتی کی۔ متاثرہ خاتون جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سی پی آفس آئی تھی نے الزام لگایا کہ اسے کل رات جنگل میں لے جایا گیا اور تنہا ئی کا فائدہ اٹھاکر سب انسپکٹر نےزیادتی کا نشانہ بنایا۔

ٹرینی خاتون سب انسپکٹرنے یہ بھی بتایاکہ سب انسپکٹر گزشتہ کچھ دنوں سے واٹس ایپ اور فون کالس کے ذریعہ ہراساں کررہا تھا
متاثرہ ٹرینی ایس ائی کے افراد خاندان اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے کہاکہ کیا دلت ہونا گناہ ہے؟‘ اگر انکی بیٹی کو انصاف نہیں ملا تو وہ ملازمت سے استعفیٰ دےگی

جس کے بعد ورنگل سی پی ترون جوشی نے محبوب آباد ایس پی کوٹی ریڈی کو مری پیڈا یس آئی کے خلاف فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتا ر کرنے کاحکم دیتے ہوئے معطلی کے احکامات کی اجرائی عمل میں لائی ہے