2؍ کی موت 2؍کو بچالیا گیا
جگتیال : 11؍ستمبر
(زین نیوز)
تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں گذشتہ دو دنوں سے بار ش کا سلسلہ جاری ہے ‘ ۔ طوفان کے اثر سے دو روز سے جاری موسلادھار بارش سے ندی نالوں اور موڑ بہہ رہے ہیں۔ سیلابی پانی پلوں کے اوپر سے بہہ جانے سے مسافروں کو جان ہتھیلی پر رکھ کر زندگی گزارنی پڑی اور موسلا دھار بارش کی وجہ سے بہتے نالے اور موڑ انسانوں کی جانیں لے رہے ہیں۔
اتوار کی صبح ایک کار سرسلہ راجنا ضلع کےویملواڑا۔فضل نگر روڈ پر منڈل کے قریب ایک حادثہ پیش آیا۔تیز بارش کے باعث پل کے اوپر سے بہنے والے سیلابی پانی میں ایک شفٹ ڈیزائر کار بہہ گئی ۔اس واقعہ میں 47 سالہ برا گنگو نامی خاتون ہ اسکے پوتے 4 سالہ کیٹو کی موت واقع ہوگئی جبکہ کار میں سوار ڈرائیور رضوان اور کدی نریش بحفاظت باہر نکل گئے۔
۔ پولیس نے جے سی بی کی مدد سے سیلابی پانی میں پھنسی شفٹ کار کو نکالا تو دادی اور پوتے کی لاشیں جے سی بی سے نکالی گئیں۔ بتایا جاتا ہے کہ کیٹو کی ماں جو حیدرآباد میں تھی اسے لانے کے لئے یہ لوگ چلگل سے کار نمبرAP 09 CC7020 کے ذریعہ حیدرآبا جارہے تھےکہ فضل نگر روڈ پر تیز بارش اور پانی کے تیز بہاو کی وجہ سے بہہ گئے۔
ابتدائی طور پر اس بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ صبح سویرے گھر سے نکلنے والی کار کو 4.20 منٹ پر حادثہ پیش آیا۔ بغیر اندازکے فضل نگر پل پر سیلابی پانی بھر جانے کے باوجود لاپرواہی سے سفر کرنے کی وجہ سے کار بہہ گئی ۔بیٹی کے لیے ماں اور ماں کے لیے بیٹے کی موت سے موضع میں غم کا ماحول چھا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا گیا ہے
دریں اثناء محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آج اور کل شدید بارش کا امکان ہے۔ کم دباؤ کے اثر کی وجہ سے حیدرآباد کے ساتھ ساتھ کئی اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے موسلادھار بارش ہورہی ہے۔کریم نگر ضلع کے پونچاپلی میں 14.4 سینٹی میٹر، محبوب آباد ضلع کے گڈورو میں 12.5 سینٹی میٹر، جگتیال ضلع کے ترملا پور میں 11 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، میڑچل ۔ملکاجگیری، وقارآباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، بھدرادری کتہ گوڑم، ورنگل، ہنمکنڈہ، محبوب آباد، کریم نگر، راجنا سرسلہ‘جگتیال اور نظام آباد اضلاع میں زرد الرٹ جاری کرتے ہوئے عہدیداروں چوکس کردیاگیا ہے۔حکام نے عوام کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔ نشیبی علاقوں کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
