جگتیال ضلع میں ٹی آریس اور بی جے پی کارکن دست بہ گریباں

بین الریاستی تازہ خبر

ضلع جگتیال
زین نیوز
ریاستی وزیر برائے درجہ فہرست طبقات مسٹر کپولہ ایشور کو اس وقت آج تلخ تجربہ کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ضلع جگتیال کے گلہ پلی منڈل میں ترقیاتی پروگرام میں حصہ لینے پہنچے تھے کہ بی جی پی کے کارکنوں نے پارٹی کے حلقہ انچارج کنم انجیا کی قیادت میں ریاستی وزیر برائے درجہ فہرست طبقات کے موٹر گاڑیوں کے قافلے کو کو روکنے کی کوشش کی اور نعرے بازی کی جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئ۔اس کے ساتھ ہی یہاں کی صورتحال کشیدہ ہوگئی ہیں جہاں واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی ٹی آریس کےبی جے پی  کارکنوں میں نعرے بازی کی بحث و تکرار ہوئی اور دیکھتےہی دیکھتے ایک دوسرے سے نبرد آزما ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق دنوں پارٹیوں کے کارکنوں میں تصادم دراصل مرکزی حکومت کی جانب سے روبعمل لائی جانیوالی فلاحی اسکیمات سے متعلق نصب کردہ فلگسی بورڈ کو ہٹانے کے مسلہ ٔ پر پیدا ہوئی ۔بی جے پی کے کارکنوں کو یہ شبہ تھا کے ریاستی وزیر کپولہ ایشور کے دورہ کے پیش نظر مذکورہ فلگسی بورڈ س کو حکام نے ٹی آریس قائدین کے دباؤ میں ہٹایا ہوگا۔حالات کو بگڑتا ہوا دیکھ کر پولیس نے احتجاجی بی جےپی کارکنوں کو پارٹی کے انچارج انجیا کو حراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے وزیر موصوف قافلہ کو راستوں کی راہ ہموار کی جس کے بعد کپولہ ایشور گلہ پلی میں منعقدہ پروگرام میں حصہ لیا