جگتیال میں ایک خاندان کے تین افراد کا بے دردی سے قتل

تازہ خبر تلنگانہ

جگتیال: 20؍جنوری
(زین نیوز)
تلنگانہ کے ریاست کے جگتیال کے میونسپل حدود کے ٹی آر نگر کالونی میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں جادو کے شبہ میں تین افراد کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔جادو کروانے کے شبہ میں آج ایک خاندان کو تین افراد کو نامعلوم افراد نے تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرتےموٹ کے گھاٹ اتار دیا۔

مرنے والوں ک  50 ناگیشور راؤ‘  30 سالہ رام بابو‘23 سالہ رمیش کی حیثیت سے شناخت کی گئی ہے ۔واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی جگتیال ضلع یس پی مسز سندھو شرما‘ایڈیشنل ایس پی روپیش‘ نے مقام وادارت پہنچ کر معائنہ کیا اور قتل سے متعلق تفصیلات ڈی ایس پی جگتیال مسٹر آر پرکاش سے حاصل کیں۔

پولیس نے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔ اور قاتلوں کی گرفتاری کے لئے پولیس عملہ کو متحرک کردیا۔ قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ڈاگ اسکوڈ کو طلب کیا گیا۔تین افراد کے بہیمانہ قتل کی وجہ جادو کا شبہ بتایا جارہا ہے ۔

ٹی آر نگر میں ایک خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل کی وجہ سے سراسمیگی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ وہیں قتل کے بعد ہلکی سے کشیدگی پھیل گئی ہے۔پولیس نے بعد پنچنامہ نعشوں کو بغرض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردہا