جگتیال میں ایک ہی وارڈ میں پندرہ افراد کورونا سے متاثر۔ رکن اسمبلی کا وارڈ کا معائنہ

بین الریاستی تازہ خبر

جگتیال:29؍مارچ
(زین نیوز ڈاٹ نیٹ)
تلنگانہ میں کورونا کے مثبت معاملات دن بدن اضافہ ہوتا جارہے ہیں‘ جگتیال بلدیہ کے وارڈ نمبر8 کے بوڑگا جنگالا کالونی میں کورونا کے مثبت معاملات درج ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی ہے بلدیہ کونسلر سمیت پندرہ افراد کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے جس کے بعد عوام میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی ہے ‘

متعلقہ وارڈ کونسلر وارنسی ملاوا‘ ۔ترملیانے رکن اسمبلی جگتیال ڈاکٹر ایم سنجے کمار کو واقف کروایا جس کے بعد رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کمار ‘ اور بلدیہ صدر نشین مسز بوگا شرواینی ‘ سرکاری ڈاکٹرس‘ اور آشا ورکرس کے ہمراہ گھر گھر پہنچ کر کورونا سے متاثرہونے والےتفصیلات حاصل کیں۔

اور کورونا سے بچاو ٔ کے احتیاطی تدابیر اختیا ر کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے وارڈ کی عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے
اس موقع پر رکن اسمبلی نے ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ بخار میں مبتلا تما م افراد کی کورونا تشخیص کی جائےاس موقع پر بلدیہ نائب صدرنشین گولی سرنیواس‘ وینکٹیا‘ اور دیگر عہدیداران موجودتھے