جگتیال میں سڑک حادثہ۔ایک نوجوان جاں بحق۔ ایک کی حالت تشویشناک

تازہ خبر تلنگانہ جرائم حادثات
جگتیال:۔13؍اکتوبر
(زین نیوز)
شہر جگتیال میں گزشتہ رات 11؍بجے کے قریب  پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں31 سالہ محمد شاکرنامی نوجوان کی برسرموقع موت واقع ہوگئی جبکہ ایک نوجوان  کی حالت تشویشاک ہے جسے ابتدائی طبی امداد کے بعد علاج کے لئے کریم نگر منتقل کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق شہر جگتیال کے بیٹ بازار چوراستہ پر12؍اکتوبر کی رات ایکٹیوا گاڑی کے یوٹرن لینے کے دوران نیو بس اسٹانڈ کی سمت سے آنیوالی تیز رفتار یونیکان گاڑی نے ٹکر ماردی
جس کی وجہ سے محلہ پرانی پیٹ سے تعلق رکھنے والے فلاور ڈٰیکوریشن محمد شاکر نامی نوجوان کی بر سر موقع موت واقع ہوگئی جبکہ اور ایک نوجوان ابو عبدالرحمن ( پرانی پیٹ )کے نواسے کی حالت تشویشناک ہے جو سڑک حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوگیا ہے  جسے بہتر علا ج کے لئے کریم نگر کے دواخانہ منتقل کیا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع پر جگتیال پولیس نے مقام حادثہ پہنچ کرپنچنامہ کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج رجسٹرڈ کرلیا اور نعش کو بغر ض پوسٹ مارٹم سرکاری دواخانے منتقل کردیا۔آج صبح نعش کا پوسٹ مارٹم کے بعد ورثہ کے حوالہ کردیا گیا ۔ میت کو مرحوم کے مکان محلہ پرانی پیٹ منتقل کردیا گیا۔
مرحوم محمد شاکر محمد حیدر علی میکانک محلہ پرانی پیٹ جگتیال کے دوسرے فرزند اور محمد علی ( حاجی پاشاہ  ) سابقہ کونسلر پرانی پیٹ جگتیال کے سگے بھتیجے‘ اور محمد صابر فلاور ڈیکوریشن کے بھائی تھے۔پسماندگان میں بیوہ کے دو لڑکے ایک لڑکی ہے ۔
نمازہ جنازہ مسجد پرانی پیٹ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی حافظ سید ابرار شریف امام  وخطیب مسجد پرانی پیٹ نے نماز جنازہ پڑھائی۔اور تدفین مسجد مقبرہ سے متصل قدیم قبرستان میں عمل میں آئی۔سڑک حادثہ میں مو ت ہوجانے سے متوفی کے خاندان کے علاوہ محلہ کے نوجوانوں میں غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی۔