جگتیال میں ملاوٹی و نقلی گہیوں آٹا فروخت کرنے کی شکایت۔ 

تازہ خبر تلنگانہ

سی سی ایس پولیس اور فوڈ انسپکٹر کے گوداموں پر دھاوئے۔ آٹے کے پیاکٹس ضبط۔
جگتیال:11؍جولائی
(زین نیوز)
تلنگانہ ریاست کے شہر جگتیال میں ملاوٹی اور نقلی گہیوں کا آٹا فروخت کرنے کے اطلاعات پرفوڈ انسپکٹر او ر سی سی ایس پولیس کے عہدیدارو ں نے سرکل انسپکٹر عارف علی خان کی قیادت میں مختلف کرانہ دکانوں اور گوداموں یں دھاوئے کیے،۔

کارروائی کے دوران عہدیداروں نے گوداموں سے آٹے کے بوریاں( تھیلے) آشرواد برانڈ کے آٹے کے پیاکٹس ضبط کیے جس پر سیل فار مہاراشٹرا درج تھا ۔

دھاو ں کے دوران سی سی ایس انسپکٹر عارف علی خان اورفوڈ انسپکٹر انوشا نے 225گوداموں سے آٹے کی بوریاں( تھیلے) ضبط کرلیے۔بعدازاں انھوں نے پنچنامہ کرتے ہوئے ضبط کردہ آٹے کا نمونے جانچ کے لئے لیاب بھیج دئیے ہیں ‘ انھوں نے کہا اگر آٹے ملاوٹی اور نقلی ثابت ہوتا ہے سخت کارروائی کی جائیگی

واضح رہے کہ شہر جگتیال میں گذشتہ کچھ دنوں سے ملاوٹی گہیوں کا آٹا برانڈ کمپنیوں کے پیاکٹس میں پیاک کرکے فروخت کرنے کی شکایت عام ہے  بتایا جاتا ہے کہ ملاوٹی اور نقلی آٹا برانڈ معیاری کمپنیوں کے نام کے پیاکٹس میں بھر کر فروخت کیاجارہا ہے

 

جس کے بعد سی سی ایس پولیس اور فوڈ انسپکٹرنے اپنی مشترکہ کارروائی میں گوداموں سے آشرواد نامی برانڈ کے آٹے کے پیاکٹس ضبط کیے ہیں

ایسی بھی شکایتیں موصول ہوئی ہیں کہ شہر جگتیا ل میں آشرواد آٹا جس کی قیمت تقریباً220روپئے تک ہے کچھ گجراتی اور راجستھانی دوکانات میں یہی نام سے آٹاصرف150سے120 روپئے میں فروخت کیا جارہا ہے۔پولیس کی جانب سے ضبط کردہ آٹے کی پیاکٹس ملاوٹی و نقلی ہونے کا گمان کیا جاتا ہے