جھارکھنڈ کےمولانا عبد العزیز اپنے اہل خانہ سمیت حادثہ میں جاں بحق

تازہ خبر قومی

گورکھپور کے مسلمانوں سے درخواست
گورکھ پور:12؍اگسٹ
(  محمد قمر الزماں ندوی بذریعہ واٹس ایپ )
محمد قمر الزماں ندوی کے بموجب جھارکھنڈ کے سرسی گاؤں کے مولانا عبد العزیز صاحب اپنے پریوار بیوی بچوں کے ساتھ اپنی والدہ کے جنازہ میں کار سے لکھنؤ سے گاوں آرہے تھے، راستہ میں زبردست کار حادثہ کا شکار ہوگیا اور سارے لوگ جاں بحق ہوگئے صرف ایک معصوم بچی حادثہ میں بچ گئی ہے۔

لاشیں گورکھ پور سرکاری اسپتال میں ہیں۔ جو لوگ لکھنؤ سے وہاں پہنچے ہیں وہ بہت پریشان ہیں۔ حکومت نے ایمبولینس کی منظوری دے دی ہے، لیکن اس وقت ان لوگوں کو وہاں سے لاشیں لانے میں دقت ہورہی ہے، لاشوں کو کفن دے کر گاڑی پر رکھنا ایک مسئلہ ہے،
اس لیے میں شہر گورکھ پور کے سماجی کار کرتا اور ملی و سیاسی کاموں میں پیش پیش رہنے والے سے درخواست کرتا ہوں کہ وہاں جاکر تعاون کردیں۔ بہت بڑا حادثہ ہوگیا ہے۔

وزیر اعلیٰ یوگی نے بھی گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ امید کہ وہاں کے لوگ اس مصیبت کی گھڑی میں ساتھ دیں گے۔ میں اپنے ساتھیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہاں کے لوگوں سے اگر رابطہ ہے تو ان کو ضرور خبر کریں کہ اس مشکل گھڑی اور موقع ان بیچاروں کا ساتھ دیں۔محمد قمر الزماں ندوی رابطہ نمبر 9696933119 محمد فردوس

حادثہ کی تفصیلی رپورٹ
پولیس نے بتایا کہ اترپردیش کے بستی ضلع میں کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ پورینا کراسنگ پر اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان لکھنؤ سے جھارکھنڈ جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرائیور نے گاڑی سے کنٹرول کھو دیا ، اور یہ پیچھے سے کنٹینر سے ٹکرا گیا۔

حادثے کے بعد خاندان کے افراد گاڑی میں پھنس گئے۔ پولیس نے بتایا کہ ان میں سے پانچ کی موت ہوگئی ، دو ڈرائیور اور ایک لڑکی زخمی ہوئے۔

 

یہ بھی پڑھیں ❇️ ہیــــــلی کاپٹر بنانے والے شیخ اسمــــــاعیل کی ٹرائل کے دوران مــــــوت

 

مہلوکین کی شناخت عبدالعزیز (50) ، ان کی بیوی نرگس تبسم (48) ، بیٹیاں انعم (18) ، تیورا (11) اور سبرا (6) ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہلاکتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور حکام کو زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔